Bharat Express

IND vs AFG T20I Series: افغانستان کے خلاف ٹیم انڈیا میں اس کھلاڑی کو نہیں ملی جگہ، جانئے کیا ہے وجہ

IND vs AFG T20I: کے ایل راہل افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں نہ تو سلامی بلے باز اور نہ ہی بطور وکٹ کیپر جگہ بنا پائے۔ کے ایل راہل جنوبی افریقی دورے پر ونڈے سیریز کے دوران ٹیم کے کپتان تھے۔

ٹی-20 ورلڈ کپ کے لئے ٹیم انڈیا کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہی رہنے والی ہے۔

IND vs AFG T20I Series: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اتوارکوجس ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے اس میں تقریباً سال بھر بعد وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی آخری بار ٹی-20 عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف ہوئے سیمی فائنل میں نظرآئے تھے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں شیوم دوبے کی واپسی ہوئی ہے۔ وہیں محمد سراج، جسپریت بمراہ کو ٹی-20 سیریزکے لئے آرام دیا گیا ہے۔ ہاردک پانڈیا اورسوریہ کماریادوچوٹ کی وجہ سے اس سیریزکا حصہ نہیں ہیں۔ حالانکہ ایک نام جس نے سب کو حیران کردیا وہ کے ایل راہل کا رہا، جنہیں ٹی-20 ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔

کے ایل راہل افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریزمیں نہ تو اوپنر کے طور پر جگہ بنا سکے اورنہ ہی وکٹ کیپرکے طورپر۔ کے ایل راہل جنوبی افریقہ کے دورے پرون ڈے سیریزکے دوران ٹیم کے کپتان تھے۔ اس کے علاوہ انہیں ٹیسٹ ٹیم میں بھی شامل کیا گیا تھا۔ کے ایل راہل نے سنچورین میں منعقدہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شاندار سنچری اسکورکی تھی، لیکن اس کے بعد بھی فہرست سے ان کی غیرموجودگی حیران کن تھی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق راہول کو تین میچوں کی ٹی-20 سیریزکے لئے اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا ہے کیونکہ سلیکٹروں نے ابتدائی اورمڈل آرڈردونوں مقامات کے لیے دوسرے آپشنز کا تصور کیا تھا۔ راہول نے اپنے زیادہ تر ٹی-20 انٹرنیشنل ایک اوپننگ بلے باز کے طور پر کھیلے ہیں، لیکن شبھمن گل اور یشسوی جیسوال کے ابھرنے کے ساتھ دوابتدائی پوزیشن کے لیے مقابلہ سخت ہوگیا ہے۔

وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑی بھی ٹیم میں ہیں، بیٹنگ آرڈرمیں ٹاپ پرکوئی جگہ دستیاب نہیں تھی۔ جب بات وکٹ کیپرکی آئی توسلیکٹروں نے جیتیش شرما اورسنجو سیمسن کی جوڑی کو ترجیح دی، جو فنیشر کے طورپرزیادہ موزوں ہیں۔ دوسری طرف کے ایل راہل نے ابھی تک ٹی 20 میں یہ کردارادا نہیں کیا ہے۔ تاہم، آئندہ آئی پی ایل کے دوران راہل کی کارکردگی پرمنحصرہے۔ ٹی 20 ٹیم میں ان کی جگہ کی تصدیق ہوگی۔

افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، یشسوی جیسوال، وراٹ کوہلی، تلک ورما، رنکوسنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، سنجوسیمسن (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، اکشرپٹیل، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، ارشدیپ سنگھ، اویش خان اورمکیش کمار۔

Also Read