Bharat Express

اسپورٹس

وراٹ کوہلی ایک بار پھر ونڈے فارمیٹ کے نمبر-1 بلے باز بننے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال وہ 791 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ تیسرے مقام پرقابض ہیں۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے ساتھ جلد ہی بی سی سی آئی ایک اہم میٹنگ کرنے والی ہے۔ اس دوران مستقبل کے بارے میں کئی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ ویڈیو میں پی ایم مودی ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گھر کے بچوں کی طرح بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پی ایم مودی نے ہر کھلاڑی سے ملاقات کی۔ پی ایم مودی نے تمام کھلاڑیوں کو تسلی دی۔

یہ یقینی سمجھا جا رہا ہے کہ یشسوی جیسوال اور رتوراج گائیکواڈ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں اننگز کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد تلک ورما تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایشین گیمز میں بھی یہی کھلاڑی ٹاپ تھری میں کھیلے تھے۔

ورلڈ کپ 2023 میں آسٹریلیا اور ہندوستان کے فائنل کے آغازمیں شاہد آفریدی نے ٹیم انڈیا سے متعلق ایک بیان دیا تھا۔ یہ اب خوب وائرل ہو رہا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑی کافی افسردہ تھے۔ اس دوران پی ایم مودی پہنچے اور سب سے پہلے کپتان روہت شرما اور وراٹ کوہلی سے ملے اور کہا کہ شکست کے بعد مایوس نہ ہوں۔

چہل اس وقت ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ اس کے بعد بھی انہیں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع نہیں ملا، یہ بات شائقین کے لیے بھی حیران کن تھی۔

ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے وزیر اعظم مودی کے ساتھ کئی دیگر مشہور شخصیات بھی پہنچی تھیں۔ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ،رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون بھی اسٹیڈیم میں نظر آئے۔ ویراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔فائنل میں بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 240 رنز بنائے۔

ہندوستان نے جس طرح سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تمام دس میچ جیت کر برتری حاصل کی تھی۔اس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ اس بار ورلڈ کپ ہندوستان کے پاس ہی آئے گا

صحافیوں نے راہل دراوڑ سے سوال کیا کہ کیا بی سی سی آئی ان کی مدت کو آگے بڑھائے گا؟ اس پر راہل دراوڑ نے کہا کہ فی الحال اس پر ابھی کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔