South Africa won the second ODI: کوہلی اور گائیکواڑ کی سنچریاں ناکام، مارکرم کی شاندار اننگز سے جنوبی افریقہ نے دوسرا ایک روزہ میچ جیت لیا۔ سریز ایک-ایک سے برابر
رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ اس میچ میں دو سنچریاں بھارت کی جانب سے جبکہ افریقہ کی جانب سے مارکرم نے سنچری لگائی۔ فیصلہ کن میچ 6 دسمبر کو وشاکھاپٹنم میں ہوگا
Pandya returns for T20 series: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان، ہاردک پانڈیا کی واپسی، سوریہ کمار کے ہاتھوں میں ہوگی ٹیم کی کمان
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی-20 سیریز کا پہلا میچ 9 دسمبر کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 11 دسمبر کو نیو چندی گڑھ میں ہوگا۔ تیسرا مقابلہ 14 دسمبر کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔ چوتھا میچ 17 دسمبر کو لکھنؤ میں کھیلا جائے گا جبکہ سریز کا آخری مقابلہ 19 دسمبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
India vs South Africa: بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ — ’رن مشین‘ ویراٹ کوہلی نے لگائی 53ویں سنچری، جنوبی افریقہ کو ملا 359 رن کا مشکل ہدف
رائے پور میں دوسرے ایک روزہ میچ میں کوہلی اور رتوراج گائیکواڑ کی شاندار بیٹنگ، دونوں نے شاندار سنچری لگائی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی کھلاڑیوں نے 50 اوورس میں 5 وکٹ پر 358 رن کا ایک بڑا اسکور بنایا۔ جنوبی افریقہ کے لیے یہ ہدف آسان نہیں ہوگا۔
Smriti Mandhana brother breaks silence: اسمرتی مندھانا کے بھائی نے افواہوں پر توڑی خاموشی ، 7 دسمبر کو شادی کی خبروں کا سچ آگیا سامنے
کرکٹ اسٹار اسمرتی مندھانا کے گھر میں شادی کی افواہوں نے خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔ اب ان کے بھائی نے اس پر خاموشی توڑی ہے اور 7 دسمبر کی شادی کی خبروں کا حقیقت سے پردہ اٹھایا ہے۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ونڈے سے پہلے آئی مایوس کن خبر، سابق کرکٹرکی اچانک موت سے دنیائے کرکٹ میں ماتم کا ماحول
ہندوستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ونڈے تین دسمبر کو رائے پورمیں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے منگل کو دنیائے کرکٹ سے ایک مایوس کن خبرآئی۔ سابق کرکٹر رابن اسمتھ 62 سال کی عمرمیں دنیا سے رخصت ہوگئے۔
Australia’s Glenn Maxwell pulls out of auction: فاف ڈو پلیسس کے بعد گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نیلامی سے کنارہ کشی اختیار کی، آندرے رسل نے کرکٹ لیگ کو کہا الوداع
آئی پی ایل کے منظرنامے میں واضح تبدیلی متوقع ہے اور اگلے سیزن کی نیلامی اور ٹیم کمبی نیشن پر اس کے بڑے اثرات پڑیں گے۔ شائقین کی نظریں اب اس بات پر ہوں گی کہ کون سے نئے چہرے لیگ میں جگہ بناتے ہیں اور کون سا کھلاڑی اب اگلا بڑا اسٹار بنتا ہے۔
بی سی سی آئی نے اچانک بلائی بڑی میٹنگ! گوتم گمبھیر-اگرکرکے ساتھ تبادلہ خیال، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
بھارت-جنوبی افریقہ ونڈے سیریز کے درمیان بی سی سی آئی نے اچانک چیف کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس میٹنگ میں حکمت عملی، سلیکشن اور مستقبل کے منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
India won the Ranchi ODI: کنگ کوہلی کی سنچری اننگز جنوبی افریقہ کی بلے بازی پر پڑی بھاری، بھارت نے 17 رن سے ہرایا، سیریز میں ایک-صفر کی برتری
بھارت کی جیت میں گیندبازوں نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ کلدیپ یادو 10 اوور میں 68 رنز دے کر 4 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب گیندباز رہے۔ ہرشت رانا نے 3 اور ارشدیپ سنگھ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم کی اس جیت کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں بھارت کوایک-صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ سیریز کا دوسرا میچ 3 دسمبر کو رائے پور میں کھیلا جائے گا۔
Virat Kohli’s century: وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری، روہت اور کے ایل راہل کی نصف سنچری کی بدولت بھارت نے جنوبی افریقہ کو دیا 350 رنز کا بڑا ہدف
آخری خبریں لکھے جانے تک جنوبی افریقہ کی ٹیم 350 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 8 اوورس میں تین وکٹ پر 43 رن بنا کر مشکلوں میں گھری ہوئی نظر آرہی ہے۔
Harmanpreet Kaur And Yuvraj Singh To Be Honoured : ہرمن پریت کور اور یوراج سنگھ کو اعزاز، اس کرکٹ اسٹیڈیم میں بنے گا ان کے نام کا اسٹینڈ
پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور اور سابق اسٹار آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو بڑا اعزاز دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ موہالی کے ملان پور میں واقع مہاراجہ یادیویندر سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کے نام پر اسٹینڈ بنائے جائیں گے۔ پی سی اے نے یہ فیصلہ حال ہی میں خواتین ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کی تاریخی کامیابی کے بعد لیا ہے۔





