Bharat Express DD Free Dish

اسپورٹس

بھارت نے کٹک میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو 101 رنز سے شکست دی۔ ہاردک پانڈیا نے انجری سے واپسی کرتے ہوئے 28 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے باعث افریقی ٹیم صرف 74 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

آئی پی ایل 2026 کے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور نیلامی 16 دسمبر کو ابو ظہبی میں دوپہر 2:30 بجے (بھارتی وقت) شروع ہوگی۔ اس مرتبہ نیلامی میں نوجوان اور تجربہ کار دونوں طرح کے کھلاڑیوں کی بھرپور موجودگی دیکھنے کو ملے گی۔

ایز مائی ٹرپ کے بانی اور سی ایم ڈی نشانت پٹی نے شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ’’ہم ورلڈ ٹینس لیگ کے بھارت میں پہلے ایڈیشن کے ساتھ پارٹنرشپ پر بے حد خوش ہیں۔ یہ ملک کے اسپورٹس ایکو سسٹم کے لئے سنگ میل ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا بھر سے آنے والے ٹینس اسٹارز کے سفر کو بہترین بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔‘‘

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز 2-1 سے جیتنے کے باوجود ٹیم انڈیا پر سست اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ رائے پور میں 3 دسمبر کو کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ٹیم انڈیا نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہیں کیے، جس پر آئی سی سی نے میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔

سوریا کمار یادو اور تلک ورما جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی20 میچ میں روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہیں۔ سوریا کمار کو ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 58 رنز درکار ہیں، جبکہ تلک ورما کو 121 رنز بنانے ہوں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کون سب سے پہلے یہ تاریخی کارنامہ انجام دیتا ہے۔

راک اسٹار گیمز کو زیادہ تر لوگ جی ٹی اے کے لیے جانتے ہیں، لیکن کمپنی نے گزشتہ دو دہائیوں میں کئی ایسے گیمز بنائے ہیں جنہیں آج بھی ماسٹر پیس مانا جاتا ہے۔ Max Payne سے لے کر Red Dead Redemption 2 تک، یہ وہ 9 گیمز ہیں جنہوں نے ویڈیو گیمنگ کو ایک نئے دور میں پہنچا دیا۔

اسمرتی مندھانا نے اتوار کو ایک پوسٹ جاری کرکے بتایا کہ ان کی پلاش مُچّھل سے ہونے والی شادی اب پوری طرح منسوخ ہو چکی ہے۔ انہوں نے مداحوں اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ اس وقت دونوں خاندانوں کو مناسب اسپیس اور پرائیویسی دی جائے۔

بھارت نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر شاندار واپسی کی، مگر اس جیت کے فوراً بعد ہی ہیڈ کوچ گوتَم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں ایک آئی پی ایل فرنچائز کے مالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بغیر نام لیے گمبھیر نے صاف کہا کہ "کرکٹ سے نہ جڑے لوگ اپنی رائے دینے سے پہلے اپنے دائرے میں رہیں"۔

ونڈے سیریز میں جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے 39 سال سے چلا آرہا اپنا ریکارڈ برقراررکھا ہے۔ ہندوستانی ٹیم 87-1986 کے بعد سے ہی گھرمیں کسی ٹیم کے خلاف ایک ہی وقت میں ٹسٹ اورونڈے سیریزنہیں ہاری ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ونڈے میں روہت شرما نے 27 رنوں کے اسکورپر پہنچتے ہی تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما نے 505ویں میچ میں 20 ہزار رنوں کا اعدادوشمارحاصل کرلیا۔