Bharat Express

اسپورٹس

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں جب آسٹریلوی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے مقابلہ ہوا تو اس کے پلیئنگ 11 میں تین بولرز تھے۔ جنہوں نے ٹیسٹ وکٹوں کی 250 کا ہندسہ عبور کر لیا تھا۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد سے ہی اس ملک کے کرکٹ میں ہنگامہ مچا ہوا ہے اور کئی بڑی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو نیا ڈائریکٹر آف کرکٹ بنایا تھا، جو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹیم کے چیف کوچ بھی رہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکہ اور ویسٹ انڈیز کریں گے۔ آئی سی سی نے رواں سال جون کے مہینے میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے بڑا انکشاف کر دیاہے، جس میں بتایا گیا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا امریکہ عارضی تیاریاں کرے گا۔

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی 22 جنوری کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے ایودھیا جائیں گے۔

بنگلورو میں بدھ رات کو کھیلے گئے ٹی-20 مقابلے میں ریکارڈوں کی جھڑی لگ گئی۔ ہندوستان اورافغانستان کے اس مقابلے میں کئی نئے ریکارڈ بنے۔

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوگیا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے تھے۔ جواب میں افغانستان نے بھی مقررہ اوورز میں 212 رنز بنائے۔  میچ برابر ہونے کی صورت میں سوپر اوور کھیلا گیا۔سپر اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے افغانستان نے 16 رنز بنائے۔

روہت شرما نے افغانستان کے خلاف کھیلی گئی 121رنز کی اننگز میں کل 8 چھکے لگائے ہیں جس کی وجہ سے وہ بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔افغانستان کے خلاف سنچری اننگز میں 8 چھکے لگا کر روہت شرما ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کپتان بن گئے۔

ٹیم انڈیا کے نوجوان اوپنر بلے باز یشسوی جیسوال اور اسپن بولنگ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کو آئی سی سی T20 رینکنگ میں کافی فائدہ ہوا ہے۔

 نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی-20 مقابلے میں ہرایا۔ اس کے لئے فن ایلن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری لگائی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں آسمان صاف رہنے کی امید ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شام کے وقت آسمان پر کچھ بادل نمودار ہو سکتے ہیں۔ لیکن اس سے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔