سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (CCL) 2026 کا جوش و خروش عروج پر ہے اور اس سیزن میں ’بنگال ٹائیگرز‘ کی شاندار کارکردگی سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ کوئمبٹور لیگ کے میچوں میں ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ محض تفریح کے لیے نہیں بلکہ ٹرافی جیتنے کے واضح ارادے کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ٹیم کے مالک اور معروف فلم ساز بونی کپور خود اسٹیڈیم میں موجود رہ کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں۔ لگاتار تین فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی نے جہاں بونی کپورکے چہرے پرمسکراہٹ بکھیردی ہے، وہیں شائقین کے دلوں میں امیدیں بھی جگا دی ہیں۔CCL 2026 محض ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ سنیما اورکھیل کا حسین امتزاج بن چکا ہے، جہاں بڑے پردے کے ستارے اداکاری سے ہٹ کرمیدان میں بلے اورگیند کے ساتھ جلوہ گر ہوتے ہیں۔ پسندیدہ فلمی ہیروزکو کرکٹ کھیلتے دیکھنا شائقین کے لیے کسی بلاک بسٹر سے کم نہیں۔ اسٹیڈیم میں گونجتی تالیوں، گلیمر اور سنسنی خیز مقابلوں نے اس لیگ کو تفریح کا مکمل پیکج بنا دیا ہے۔
![]()
اپنی ٹیم کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بونی کپور نےکوئمبٹور سے بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم ’بنگال ٹائیگرز‘ کی حوصلہ افزائی کے لیے وہیں موجود ہیں، جس نے ایک سال کے وقفے کے بعد 2024 میں ٹرافی جیتی تھی اور اب 2026 میں مسلسل تین میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ بونی کپورکا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی قابلِ فخر ہے اور کھلاڑی پورے جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔CCL 2026 میں اب تک ’بنگال ٹائیگرز‘ کا سفر شاندار رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغازمیں ٹیم نے رتیش دیش مکھ کی مضبوط ٹیم ’ممبئی ہیروز‘ کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ اس کے بعد ’ویلز چنئی کنگز‘ کے خلاف میچ ٹائی رہا، قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنسنی خیز سپر اوور میں بنگال ٹائیگرز نے فتح حاصل کی۔ کوئمبتور میں اپنے تیسرے مقابلے میں ٹیم نے ’کیرالا اسٹرائیکرز‘ کو 13 رنز سے شکست دے کر جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور سیمی فائنل کا ٹکٹ پکا کر لیا۔

کوئمبٹور لیگ کے کامیاب اختتام کے بعد اب تمام نظریں حیدرآباد پرمرکوزہیں، جہاں ناک آؤٹ مرحلے کے میچ کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 31 جنوری 2026 کو حیدرآباد میں دو سیمی فائنل مقابلے ہوں گے۔ بنگال ٹائیگرزکا سیمی فائنل مقابلہ کیرالا اسٹرائیکرز سے شام 6:30 بجے ہوگا، جب کہ پہلا سیمی فائنل کرناٹک بلڈوزرز اور ویلز چنئی کنگز کے درمیان دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا۔ اگر بنگال ٹائیگرز سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر لیتی ہے تو وہ یکم فروری 2026 کو ہونے والے فائنل میں داخل ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ CCL 2024 بنگال ٹائیگرز کے لیے تاریخی ثابت ہوا تھا، جب ٹیم نے کرناٹک بلڈوزرز کو شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ اگرچہ 2025 میں پنجاب دے شیر چیمپئن بنی تھی، مگر 2026 میں بنگال ٹائیگرزایک بار پھر تاریخ دہرانے کے عزم کے ساتھ میدان میں ہے۔ بونی کپورکا جوش اور ٹیم کی موجودہ فارم اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ بنگال ٹائیگرز ایک بار پھر چیمپئن بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


