T20 World Cup 2026: ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 شروع ہونے سے پہلے ہی تنازعہ کا اکھاڑہ بن چکا ہے۔ اب اس پورے معاملے میں سب سے بڑا موڑسامنے آیا ہے۔ اگرپاکستان ٹورنا منٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کرتا ہے تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بنگلہ دیش کو دوبارہ انٹری دینے کی تیاری میں ہے۔ ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جگہ بنگلہ دیش کو گروپ اے میں شامل کیا جاسکتا ہے اوراسے اپنے سبھی مقابلے سری لنکا میں کھیلنے کی اجازت ملے گی۔
پاکستان کی غیریقینی صورتحال، آئی سی سی کا پلان بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب تک واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا یا نہیں۔ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہہ چکے ہیں کہ آخری فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کے روزتک لیا جائے گا۔ اسی غیریقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی نے بیک اپ پلان تیارکرلیا ہے، تاکہ ٹورنا منٹ کے شیڈول پرکسی طرح کی پریشانی نہ آئے۔
بنگلہ دیشی کی واپسی کا امکان
بنگلہ دیش کوپہلے ہندوستان میں میچ کھیلنے سے انکارکرنے کے سبب ٹورنا منٹ سے باہرکردیا گیا تھا اوراس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کوشامل کیا گیا۔ اب اگرپاکستان ہٹتا ہے توآئی سی سی بنگلہ دیش کودوبارہ موقع دے سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس صورتحال میں بنگلہ دیش اپنے سبھی میچ سری لنکا میں کھیلے گا، جووہ پہلے سے ہی مطالبہ کرتا رہا ہے۔ اس سے آئی سی سی یہ پیغام بھی دے گا کہ وہ کسی دباومیں نہیں جھکا بلکہ حالات کے مطابق حل نکالا۔
ہندوستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ پرغور
ذرائع کے مطابق، پاکستان کے سامنے کئی متبادل رکھے گئے ہیں۔ ان میں پورا ٹورنا منٹ نہ کھیلنے کے علاوہ 15 فروری کوہندوستان کے خلاف ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کا بائیکاٹ بھی شامل ہے۔ اگرپاکستان ایسا کرتا ہے تویہ ٹورنا منٹ کے لحاظ سے بڑا جھٹکا ہوگا۔ کیونکہ ہندوستان-پاکستان میچ سب سے زیادہ ناظرین اورکمائی والا مقابلہ مانا جاتا ہے۔
کیا ہے پاکستان کا شیڈول
ٹی-20 ورلڈ کپ میں 7 فروری کو پاکستان کا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہونا ہے۔ وہیں 10 فروری کو پاکستان اورامریکہ کے درمیان میچ ہوگا۔ 15 فروری کو پاکستان بنام ہندوستان کا مقابلہ شیڈول کیا گیا ہے۔ جبکہ 18 فروری کو پاکستان اورنامیبیا کے درمیان مقابلہ کھیلا جانا ہے۔ اب سب کی نظریں پاکستان کے آخری فیصلے پرمرکوز ہیں۔ اگرپاکستان ٹورنامنٹ سے ہٹ جاتا ہے تو بنگلہ دیش کی واپسی طے مانی جا رہی ہے۔ واضح ہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 صرف میدان پرنہیں بلکہ بورڈ روم میں بھی دلچسپی سے لبریز رہنے والا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
