Bharat Express

MS Dhoni Sues Partners Over Alleged Fraud Of 15 Crore: مہندرسنگھ دھونی کو دوستوں نے دیا بڑا دھوکہ، 15 کروڑ روپے کا ہوا نقصان

مہر دیواکر نے مبینہ طور پر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ 2017 میں دنیا بھر میں کرکٹ اکیڈمیاں کھولنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن دیواکر نے معاہدے میں درج شرائط کی خلاف ورزی کی۔ اس معاملے میں آرکا اسپورٹس کو فرنچائز کی فیس ادا کرنی تھی۔ معاہدے کے تحت منافع بھی شیئرکرنا تھا لیکن معاہدے کی تمام شرائط پر عمل نہیں کیا گیا۔

 رانچی کے راج کمار اور بھارتی کرکٹ اسٹار مہندرا سنگھ دھونی نے اپنے دوست کے خلاف 15 کروڑ روپے کے نقصان کا مقدمہ درج کرا دیا۔ جے ایم 24 (جوڈیشل مجسٹریٹ) راج کمار پانڈے کی عدالت میں جمعہ کو اس بارے میں سماعت ہوئی۔ دھونی نے رانچی کی عدالت میں ارکا اسپورٹس اینڈ مینجمنٹ لمیٹڈ کے مہر دیواکر اور سومیا بسواس کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے۔ مہر دیواکر دھونی کے قریبی دوست رہے ہیں۔ وہ ان کا بزنس پارٹنر بھی رہا ہے۔ مہر نے دھونی کے ساتھ کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

یہ ہےمعاملہ ہے

اطلاعات  کے مطابق مہر دیواکر نے مبینہ طور پر مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ 2017 میں دنیا بھر میں کرکٹ اکیڈمیاں کھولنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن دیواکر نے معاہدے میں درج شرائط کی خلاف ورزی کی۔ اس معاملے میں آرکا اسپورٹس کو فرنچائز کی فیس ادا کرنی تھی۔ معاہدے کے تحت منافع بھی شیئرکرنا تھا لیکن معاہدے کی تمام شرائط پر عمل نہیں کیا گیا۔ نتیجے کے طور پر، دھونی نے 15 اگست 2021 کو ارکا اسپورٹس سے اتھارٹی لیٹر واپس لے لیا۔ دھونی کی طرف سے انہیں کئی قانونی نوٹس بھیجے گئے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ آرکا اسپورٹس نے انہیں دھوکہ دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں 15 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔