Bharat Express

T20 World Cup 2024: افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز میں روہت شرما ہوں گے کپتان، وراٹ کوہلی کی واپسی

ایسا مانا جا رہا ہے کہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا کھیلنا تقریباً طے ہے۔ گزشتہ دنوں وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ ٹی-20 فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

افغانستان کے خلاف ٹیم انڈیا کی کپتانی روہت شرما کریں گے۔

Rohit Sharma & Virat Kohli: ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا مقابلہ 11 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ وہیں اس سیریز سے پہلے بڑی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ وراٹ کوہلی کو بھی افغانستان سیریزمیں کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، روہت شرما اوروراٹ کوہلی نے تقریباً ایک سال سے ہندوستان کے لئے ٹی 20 میچ نہیں کھیلے ہیں، لیکن افغانستان سیریزسے واپسی کرسکتے ہیں۔

روہت شرما اور کوہلی کا کھیلنا یقینی

ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں روہت شرما اوروراٹ کوہلی کی واپسی پرمسلسل تعطل برقرارہے۔ لیکن اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو افغانستان سیریزسے دونوں اسٹارکھلاڑیوں کی واپسی ممکن ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 5 ماہ کے بعد ویسٹ انڈیز اورامریکہ کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا انعقاد کیا جانا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ روہت شرما اور ورراٹ کوہلی کا  ورلڈ کپ میں کھیلنا تقریباً طے ہے۔ حال ہی میں وراٹ کوہلی نے بی سی سی آئی کو بتایا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

ہندوستان-افغانستان سیریزکا شیڈول کیا ہے؟

قابل ذکرکہ ہندوستانی ٹیم افغانستان کے خلاف 3 ٹی-20 میچوں کی سیریزکھیلے گی۔ اس سیریزکا پہلا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں موہالی کے میدان پرآمنے سامنے ہوں گی۔ اس کے بعد دوسرا ٹی-20 میچ 14 جنوری کو اندورمیں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ہندوستان-افغانستان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی 17 جنوری کو بنگلور میں کھیلا جانا ہے۔ ہندوستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا میچ  ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ اس سیریزمیں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

-بھارت ایکسپریس