Bharat Express

Babar Azam on Pakistan Cricket Team: بابر اعظم نے کھولا راز، پاکستانی ٹیم کے تین اہم کھلاڑیوں کے بتائے نام، پاکستانی کپتان نے کہی یہ بڑی بات

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام درج کرالیا ہے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے تیز 12 ہزار رن بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم۔ (تصویر: ٹوئٹر)

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ونڈے میں شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کر رکھی ہے۔ دوسرا مقابلہ ہفتہ کے روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کیویوں کے خلاف دوسرے ٹی-20 میں سنچری لگانے والے بابراعظم پہلے ونڈے میں ایک رن سے نصف سنچری سے محروم ہوگئے تھے۔ حالانکہ 49 رنوں کی اپنی اننگ کی دوران انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے تیز 12 ہزار انٹرنیشنل رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے اس حصولیابی کے بعد قومی ٹیم میں اپنے تین سب سے قریبی دوستوں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ ایک شو میں کمینٹیٹر عروض ممتاز کے سوال پر پاکستان کے کپتان بابراعظم نے اپنے سب سے بڑے دوست کے طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، شاداب خان اور امام لاحق کا نام لیا۔

بابراعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر میں کوئی تین نام بتاؤں گا تو دوسروں کو اعتراض ہوگا۔ میں سبھی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے رشتے رکھتا ہوں۔ حالانکہ میں امام الحق، محمد رضوان اور شاداب خان کے بہت قریب ہوں۔ دراصل، ہم سبھی بہت لمبے وقت سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ اس بات چیت میں بابراعظم نے اپنی تین پسندیدہ کھانوں کے نام بھی بتائے۔ اس میں پاستہ، اسٹیک اور سوشی شامل ہے۔ پاکستان کے کپتان نے کہا کہ انہیں اِن ڈور گیمس کے بجائے سڑک پرکرکٹ کھیلنا زیادہ پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistan vs New Zealand: پاکستان کرکٹ میں ہنگامہ جاری، عمر اکمل کے بعد کامران اکمل نے بابر اعظم پر کی سخت تنقید، کہی یہ بڑی بات

وراٹ کوہلی سے پیچھے رہ گئے

اگر12 ہزاری بننے کی بات کریں تو بابراعظم نے 277 انٹرنیشنل اننگوں میں یہ حصولیابی حاصل کی ہے۔ اس معاملے میں وہ وراٹ کوہلی سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 276 اننگوں میں یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔ بابراعظم سب سے تیز 12 ہزار رنوں تک پہنچنے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر ویوین رچرڈس 255 اننگوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ بابراعظم نے 47 ٹسٹ کی 85 اننگوں میں 3,696  رن، 96 ونڈے کی 94 اننگوں میں 4,862  اور 104 ٹی-20 کی 98 اننگوں میں 3,485  رن بنائے ہیں۔

  -بھارت ایکسپریس

Also Read