Bharat Express

مختصر خبریں

آج صبح 10 بج کر 43 منٹ پر سینا کا چوپر ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا ہے۔ ایڈوانس لائیٹ والا یہ ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے ممانگ گاؤں میں کریش ہوا۔ تلاش مہم جاری ہے۔ مزید جانکاری کا انتظار ہے۔ نیوز اجنسی اے این آئی کے مطابق حادچہ کی جگہ تک پہنچنے کے لئے کوئی …

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے موجودہ ممبران کے OPD/ایمرجنسی کاؤنسلنگ اور مریضوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے ایک خصوصی معیاری آپریٹنگ پروسیجر (SOP) تیار کیا ہے۔ جس کے تحت پارلیمنٹ کے اراکین کی خصوصی طبی دیکھ بھال کا انتظام کیا جائے گا۔

پردھان منتری کسان یوجنا (پی ایم-کسان) کے تحت جھارکھنڈ میں 15  لاکھ سے زیادہ لوگوں کے مالی فوائد کو روک دیا گیا ہے۔ کیونکہ وہ مطلوبہ دستاویز فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج دہلی کے تغلق آباد میں ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس پلانٹ میں کچرے سے بجلی اور کھاد بنائی جائے گی۔ عام آدمی پارٹی نے اس معاملہ ک لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں بارش اور جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے۔

نوئیڈا میں آوارہ کتوں کی دہشت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دو دن پہلے پیش آنے والے اس واقعے نے نوئیڈا کے رہائشیوں سمیت سب کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ جب ایک معصوم بچی کو آوارہ کتوں نے نوچ لیا اور اس کی موت ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں، ہندوستان میں 2,141 نئے کووڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 20 لوگوں کی اموات ہوئی  ہے۔ اطلاع مرکزی وزارت صحت نے جمعرات کو دی۔

آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں جمعرات کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہی۔

بنگلورو میں جمعرات کو بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا اور معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے۔ شہر میں بدھ کی رات سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں، رہائشی علاقے زیر آب آگئے اور دیواریں بھی گر گئیں۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے کرناٹک کے دارالحکومت …

گجرات انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اسکولی تعلیم کے ماڈل پر دعوؤں اور وعدوں کا ہنگامہ جاری ہے۔آج وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں مشن اسکول آف ایکسی لینس کا آغاز کیا ہے  یہ اسکول 5 جی کی جدید ترین ٹکنالوجیوں اور سہولیات کے ذریعہ اسکولی تعلیم …