Murder in Jodhpur: جودھپور میں چھ ماہ کی معصوم سمیت ایک ہی کنبہ کے چار افراد کا قتل
جودھپور کے اوسیان علاقے میں منگل کی رات دیر گئے باہمی دشمنی کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر کے ان کی لاشوں کو نذر آتش کردیا گیا۔ قاتلوں نے خاندان کی 6 ماہ کی معصوم بچی کو بھی نہیں بخشا۔ چاروں افراد کی لاشیں بدھ کی صبح گھر کے صحن میں جلی ہوئی ملی تھیں۔
Maharashtra Rain: مہاراشٹر میں سیلاب کے تعلق سے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کا بیان،کہا تمام متعلقہ ایجنسیاں الرٹ موڈ پر
وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میڈیا کو بتایا کہ 'تمام متعلقہ ایجنسیوں اور میونسپل کارپوریشن کے عملوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ وہ ریسکیو آپریشنز پر کام کر رہے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو مناسب ریلیف سہولیات فراہم کی جائیں گی
Chhattisgarh DA Hike: بگھیل حکومت نے چھتیس گڑھ میں مہنگائی الاؤنس میں اضافہ کیا، کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہ میں بھی اضافہ
وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں کام کرنے والے گیسٹ ٹیچرز کو ماہانہ 2000 روپے اضافی اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ پٹواریوں کے لیے 500 روپے ماہانہ ریسورس الاؤنس کا بھی اعلان کیا گیا۔
Abu Asim Azmi: سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ’’وندے ماترم’’گانے سے کیا انکار
ابو عاصم اعظمی نے ٹویٹ کیا کہ "ہم وہ ہیں جن کے آباؤ اجداد نے اس ملک کے لیے اپنی جانیں دیں، ہم وہ ہیں جنہوں نے ہندوستان کو اپنا ملک سمجھا نہ کہ پاکستان، اسلام ہمیں اس کے سامنے جھکنا سکھاتا ہے جس نے یہ ساری دنیا بنائی ہے
Opposition Parties Meeting: مرکزی وزیر اشونی چوبے نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو لٹیروں کا ’’اسپیشل26’’قراردیا،کہا انڈیا نہیں بلکہ ’’ایسٹ انڈیا کمپنی’’ ہے
مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے بنگلورو میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ پر تنقید کی۔ اپوزیشن اتحاد کو 'انڈیا' کا نام دینے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اشونی چوبے نے کہا کہ یہ 'انڈیا نہیں ایسٹ انڈیا کمپنی' ہے۔ اس میں ملوث لوگوں نے ریاست کو لوٹا اور کچھ نے ملک کو لوٹا
Delhi Viral Video: شادی شدہ جوڑے نے 10 سال کی بچی سے کرایا گھر کا کام، کیا بری طرح ٹارچر، مشتعل ہجوم نے کی خاتون پائلٹ اور شوہر کی پٹائی
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا، ’’آئی پی سی کی دفعہ 323، 324، 342، 370، چائلڈ لیبر ایکٹ اور جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 75 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی پولیس نے کہا کہ لڑکی نے جنسی ہراسانی کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔
Viral Video: موبائل فون میں گیم کھیلنے پر اہل خانہ نے ڈانٹا تو بیٹی نے واٹر فال میں لگائی چھلانگ، تیر کر خود ہی آگئی واپس
بتایا گیا کہ لڑکی نے تقریباً 90 فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگائی۔ وہاں موجود لوگوں نے اسے کسی طرح باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس دوران کسی نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔
Cloud 9 Society: بھارت ایکسپریس کی خبر کا اثر، کلاؤڈ 9 سوسائٹی کے لوگوں کو ملے گا پانی، ڈی ایم نے دیا جانچ کا حکم
بھارت ایکسپریس نے جب لوگوں کے درد کو دکھایا تو انتظامیہ حرکت میں آئی ہے۔ غازی آباد کے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ نے جانچ کے احکامات دے دیئے ہیں۔
Nitish Kumar Rubbish Displeasure News: اپوزیشن کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیوں شامل نہیں ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ؟ نتیش کمار نے خود بتائی یہ بڑی وجہ
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار بنگلورو میں اپوزیشن پارٹیوں کی پریس کانفرنس میں شامل نہیں ہوئے تھے۔ اس سے متعلق قیاس آرائیاں کی جانے لگی تھیں، لیکن اب بہار کے وزیراعلیٰ نے خود وضاحت کی ہے۔
Teesta Setalvad Bail From SC: تیستا سیتلواڑ کو بڑی راحت، سپریم کورٹ سے ملی ضمانت
سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ کے اس فیصلے کومنسوخ کردیا تھا، جس میں ان کی مستقل ضمانت خارج کردی گئی تھی اور انہیں فوری طور پرخود سپردگی کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔