Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

کرولی میں سڑک حادثہ کا یہ واقعہ اتنا شدید تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

کشمیر اور دیگر اونچائی والے علاقوں میں پانی کے پائپ جم گئے ہیں اور ندیوں کا پانی برف میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

اس سال 31 جولائی کواسمٰعیل ہانیہ کے قتل کے تقریباً 5 ماہ بعد اسرائیل نے اسمٰعیل ہانیہ کی موت کی ذمہ داری لی ہے۔ ساتھ ہی اسرائیل نے بڑی بات بھی کہی ہے۔

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس میں جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کا پروانچل اور بہارکے لوگوں کے تئیں جو محبت نظرآرہی ہے، اسے ویڈیو اورآڈیوایکسپوز کرے گی۔ 

سابق ہوم سکریٹری اجے کمار بھلا کو منی پور کا گورنر بنایا گیا ہے۔ عارف محمد خان کو بہار کا گورنر اور بہار کے گورنر راجندر آرلیکر کو کیرالہ کا گورنر بنایا گیا ہے۔

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی (CEC) نے منگل کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی دوسری فہرست کو منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق اس فہرست میں تقریباً 30 امیدواروں کے نام شامل ہو سکتے ہیں اور یہ فہرست جلد جاری کی جا سکتی ہے۔

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے بلنوئی سیکٹر میں منگل (24 دسمبر 2024) کو ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں فوج کی ایک گاڑی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔

دارالحکومت دہلی میں آلودگی میں بہتری آئی ہے۔ اس کے بعد سی اے کیو ایم نے GRAP-4 کو دہلی این سی آر سے ہٹا دیا ہے۔ گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان (GRAP 4) کے تحت سخت قوانین لاگو کیے گئے تھے۔

 انٹرنیشنل آئیکوٹیبل ہیومن رائٹس سوشل کونسل کے زیرِاہتمام اس با وقارتقریب میں مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد اوراداروں کی کامیابیوں کو نہایت شانداراندازمیں سراہا گیا۔

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔