دہلی میں نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
Delhi CM-Minister Oath Ceremony: دہلی میں نئی حکومت کی حلف برداری تقریب 19 فروری کو ہوسکتی ہے۔ ذرائع کی طرف موصول ہوئی جانکاری کے مطابق، 17 یا 18 فروری کواراکین اسمبلی کی میٹنگ ہوسکتی ہے۔ بی جے پی نے دہلی میں 26 سال سے زیادہ وقت کے بعد واپسی کی ہے۔ وہیں وزیراعلیٰ کے نام کے لئے کچھ ناموں کو فائنل بھی کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 ناموں میں سے 9 ناموں کوشارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ اب وزیراعظم مودی کے دہلی واپسی کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ کی وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ ہوگی، اس میں وزیراعلیٰ کا نام طے کیا جائے گا۔
بی جے پی نے حاصل کی شاندار کامیابی
واضح رہے کہ دہلی میں 5 فروری کواسمبلی الیکشن ہوئے تھے۔ وہیں 8 فروری کو نتائج سامنے آئے تھے۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ بی جے پی کوکل 48 سیٹوں پرجیت ملی اورعام آدمی پارٹی اقتدار سے باہر ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی کو صرف 22 سیٹوں پر جیت ملی تھی جبکہ کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی۔
اس سے پہلے بی جے پی کی دہلی یونٹ کی مختلف الیکشن کمیٹیوں نے بدھ کوپارٹی کے ریاستی دفترمیں اسمبلی الیکشن کے نتائج کا جائزہ لیا۔ جائزہ کی شروعات الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین کے ذریعہ نتائج پرتبادلہ خیال کے ساتھ ہوئی۔ میٹنگ میں دہلی الیکشن کے انچارج بیجینت پانڈا، معاون انچارج الکا گرجر اور اتل گرگ اور بی جے پی کے ریاستی صدر ویریندرسچدیوا موجود تھے۔
الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کی ہوئی میٹنگ
الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کے کنوینراورمرکزی وزیرہرش ملہوترا اورکئی دیگرسینئرلیڈران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں شرکت کرنے والے ایک لیڈرنے کہا، “سینئرلیڈران نے پارٹی کی شاندارجیت کویقینی بنانے میں کمیٹیوں اوران کے اراکین کے کردارکی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ دیگرانتخابی کمیٹیوں کے ساتھ میٹنگیں جاری رہیں گی، جن میں بی جے پی کے ضلع صدوراوردیگرعہدیدار شامل ہوں گے۔” قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 سے پہلے بی جے پی نے انتخابی مہم اوردیگرمتعلقہ کاموں کوسنبھالنے کے لئے 40 سے زیادہ انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



