نئی دہلی: آتما رام سناتن دھرم کالج ، دہلی یونیورسٹی کی ہسٹری سوسائٹی داستان نے 13 اور14 فروری کواپنے سالانہ جشن کلیو کالنگ کا اہتمام کیا۔ تصوف کے موضوع پرمرکوزاس پروگرام میں تصوف اوربھکتی کی روحانی روایات کا جشن منایا گیا۔ جشن کے پہلے دن پدم شری پروفیسراخترالواسع نے “تصوف – بنیاد، تاریخ، ورثہ اورمطابقت” پرایک معلوماتی تقریرکی۔ پروفیسراخترالواسع نے صوفیوں کی خصوصیات پرتبادلہ خیال کیا اورتصوف اوراسلام کی مشترکہ اقدار کو اجاگرکیا۔
پروفیسراخترالواسع نے کہا کہ ہندوستان میں آپ کوہرقسم کے موسم، پھول، مذہب اورروایات ملتی ہیں۔ ہندوستان کا تنوع ہندوستان کوپوری دنیا سے مختلف بنا دیتا ہے۔ بعد میں انہوں نے طلباء کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اورکہا کہ صرف ایک طرف کے بیان سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ ایک استاد کی حیثیت سے میرا یہ فرض ہے کہ میں اس موضوع سے متعلقہ سوالات کے بارے میں بات چیت کروں اورجواب دوں۔ انہوں نے ہندوستان میں صوفی روایت کے ساتھ ساتھ عقیدت کی روحانی روایت کوبھی اجاگرکیا۔ تقریرکے بعد بھی اساتذہ اورطلباء پروفیسراخترالواسع کوگھیرے رہے اوران سے مسلسل تبادلہ خیالات کرتے رہے۔
پرنسپل پروفیسرگیانتوش کمارجھا نے سینئرفیکلٹی اورطلباء کے ساتھ مل کرپروفیسراخترالواسع کا خیرمقدم کیا اورعلم کی دنیا میں اس طرح کے مضامین کی دریافت کی اہمیت پرزوردیا۔ روحانییت کے ہی سلسلے میں شام کو ترنگنی کے اشتراک سے ایک شاندار مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پروفیسررحمان مصور، پروفیسر عفّت زرّیں، شاہد انجم اورامروہہ سے تشریف لائے ڈاکٹرناصرامروہوی نے سامعین کواپنے کلام کے جادومیں جکڑلیا۔
دوسرے دن بھی دلچسپ پروگرام تھے، جیسے “مسابقہ” (کوئزمقابلہ)، “مذاکرہ” (دو لسانی بحث) اور”تصویرمینیا” (پوسٹرتخلیقی مقابلہ) جس میں 200 سے زیادہ طلبہ نے حصّہ لیا۔ اس طرح کے جشن طلبہ کی ذہن سازی میں سنگ میل ہوتے ہیں، جس سے وہ اپنے اندرنہ صرف کسی موضوع کی سمجھ پیدا کرتے ہیں بلکہ بڑے پروگراموں کے انعقاد کے لئے خود کو تیاربھی کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


