بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ (فائل فوٹو)
بنگلورو میں ہوئی اپوزیشن اتحاد کی خاص میٹنگ سے متعلق بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا بڑا بیان آیا ہے۔ میٹنگ کے بعد نتیش کمار سے متعلق کچھ خبریں چل رہی تھی، اس میں کہا جا رہا تھا کہ نتیش کمار اتحاد کے نام انڈیا (I.N.D.I.A.) رکھنے سے خوش نہیں ہیں۔ اب ایسی خبروں کو نتیش کمار نے خارج کردیا ہے۔
#WATCH | Bihar CM Nitish Kumar says, “I was not present in yesterday’s press conference of the opposition meeting in Bengaluru because I wanted to return to Rajgir.” pic.twitter.com/6kSteSoC56
— ANI (@ANI) July 19, 2023
نتیش کمار بدھ کے روز بہار کے راجگیرشہر میں تھے۔ وہاں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کل کل دیگرپارٹیوں کی میٹنگ تھی۔ وہاں کی میٹنگ ختم ہوئی تو ہم چل دیئے۔ آج بول رہے ہیں کہ ہم پریس کانفرنس میں تھے ہی نہیں۔ جبکہ ہم سب بات مان کر وہاں سے نکلے تھے۔ ہم کو راجگیر آنا تھا، ہماری خواہش راجگیرآنے کی ہو رہی تھی۔ پوری طرح سے ہم لوگ ساتھ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



