Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

گزشتہ دو تین دنوں سے پریاگ راج میں عقیدت مندوں کی بڑی بھیڑ جمع ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے پریاگ راج جانے والی ہر شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں نظر آ رہی ہیں۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو پیش کیے گئے بجٹ 2025 میں نیا انکم ٹیکس بل متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں 7 فروری کو وزیر خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ نیا بل موجودہ اجلاس میں ہی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یوپی کے ڈومریا گنج کے رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وقف ترمیمی بل 2024 کواسی پارلیمنٹ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وقف قانون کوئی نیا قانون نہیں ہے، لیکن اپوزیشن کے اراکین پارلیمنٹ غلط برتاؤکررہے ہیں اورغلط طریقے سے اس کی تشریح کررہے ہیں۔

ہریانہ میں بی جے پی کے اندر جاری کشمکش کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ پہلی بار پارٹی نے سختی دکھائی ہے اور وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر انل وج کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے پیر کو امریکہ میں قائم میو کلینک کے ساتھ شراکت میں اڈانی ہیلتھ سٹی (اے ایچ سی ) کے آغاز کا اعلان کیا

ایم ایل اے امانت اللہ خان پر الزام ہے کہ وہ اور ان کے حامیوں نے ملزم کو پولیس کی حراست سے آزاد کرایا، جس کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔

جے ڈی یو لیڈر راجیو رنجن پرساد نے دعویٰ کیا کہ درحقیقت 2010 سے بہتر حالات آج بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں این ڈی اے تیاراسمبلی انتخابات کے لئے تیار ہے۔

دہلی میں ہارنے کے فوراً بعد پنجاب میں اپوزیشن لیڈر یعنی کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے کم از کم 20 ایم ایل اے ایسے ہیں جو کانگریس سے رابطے میں ہیں۔

پریاگ راج مہا کمبھ میں، ممتا نے کنر اکھاڑہ میںاپنا پنڈ دان کیا تھا اور پھر انہیں فوراً مہامنڈلیشور بنا دیا گیا۔ انہوں نے پنڈ دان کیا، سنگم میں اسنان کیا، پھر انہیں مہامنڈلیشور بنایا گیا۔ جیسے ہی ممتا کلکرنی مہامنڈلیشور بنیں، کئی طرح کے سوالات اٹھنے لگے۔

دہلی اسمبلی الیکشن کے دوران پسماندہ مسلم سماج اتھان سمیتی سنگھ نے تمام دہلی میں پسماندہ مسلمانوں سے بی جے پی کے نمائندوں کو ووٹ کر نے کی خصوصی اپیل کی تھی۔