Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق،  جمعہ کو دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 294 ریکارڈ کیا گیا،  جو کہ انتہائی ’خراب‘  زمرے میں ہے۔   دہلی این سی آر میں آلودگی کی سطح میں کمی کے درمیان،  سینٹرل ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے GRAP-3 کے تحت لگائی گئی پابندیوں کو واپس لے لیاہے۔

حال ہی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران آتشی اور سنجے سنگھ نے سندیپ دکشت پر سنگین الزامات لگائے تھے۔ اے اے پی لیڈران نے ان پر بی جے پی اور کانگریس سے کروڑوں روپے لینے اور اے اے پی کو ہرانے کے لئے بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا تھا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے واضح طور پر کولکتہ پولیس سے کہا تھا کہ وہ اس کیس کو جلد از جلد حل کرے۔ انہوں نے پولیس کو سات دن کا وقت دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر اس مدت کے اندر معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو وہ اس معاملے کو سی بی آئی کو سونپ دیں گی۔ اسی دن بڑے پیمانے پر احتجاج کی وجہ سے آر جی کر کے پرنسپل سندیپ گھوش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اے سی پی نوئیڈا ون نے کہا کہ اس پہل کے تحت 3,000 کمبل، 2,400 ترپال سیٹ اور 900 گرم جیکٹیں  لوگوں کو تقسیم کی جائیں گی تاکہ  سخت سردی سے نمٹنے میں  ہم ان کی مدد کرسکیں۔ تقسیم کی مہم کا آغاز سیکٹر 126 میں ننہے پرندے سمپرک بندو سے ہوا۔

کمار وشواس کی اس شاعرانہ پیشکش میں گیت، سنگیت اور شاعری کا شاندار تال میل ہے۔ یہ سنگیت مے کی کارکردگی نہ صرف رامائن کی کلاسیکی کہانی کو پیش کرتی ہے ،بلکہ اسے عصری سیاق و سباق سے بھی جوڑتی ہے،

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ سب سے زیادہ سعادت مند مسلمان وہ ہے، جوفتنوں سے محفوظ رہے اوریہ ایک مسلمان کی خوبی اور لازمی صفت ہے کہ وہ سب کے لیے خیرخواہ ہوتا ہے۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بارفرمایا کہ دین خیر خواہی کا نام ہے۔

اپیرل ایکسپورٹ پروموشن کونسل (اے ای پی سی) نے کہا کہ یہ مناسب وقت ہے، جب ہندوستان کو بڑھتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو بڑھانے اور نئی منڈیوں میں داخل ہونے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان نے مالی سال 2024 میں بیرونی ممالک کو 10.41 بلین ڈالر کا چاول برآمد کیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.5 فیصد کم ہے، کیونکہ بڑھتی ہوئی افراط زر کو روکنے کے لیے ملکی مارکیٹ میں اناج کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے برآمدات کو محدود کرنا پڑا تاکہ مہنگائی کو روکا جا سکے۔

آئی ڈی سی کے مطابق جولائی تا ستمبر سہ ماہی میں ایپل کا مارکیٹ شیئر 8.6 فیصد رہا، اس مدت کے دوران شپمنٹ میں سال بہ سال 58.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اس معاہدے کے تحت، بی ڈی ایل 'خرید (بھارتی)' زمرے میں میزائل فراہم کرے گا، جس میں زیادہ تر مواد مقامی ہوگا۔ یہ معاہدہ ایم ایس ایم ای سمیت دفاعی صنعت میں تقریباً 3.5 لاکھ یوم دن کا روزگار پیدا کرے گا۔ جس میں بہت سی چھوٹی اور درمیانی صنعتیں (MSME) بھی شامل ہیں۔