Salute to the children’s courage: ابھیجیت دیپکے- بچوں کی ہمت کو سلام، جین زی کے بعدجنریشن الفا نے سڑک کی خراب حالت،اور تعلیمی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے سڑکوں پر اترے
اتر پردیش کے ہمیرپور میں چندوپور کے گنگوا کا ڈیرہ اور بچی کا ڈیرہ علاقوں کے طلبہ طویل عرصے سے سڑک نہ ہونے کی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔ بارش کے موسم میں کیچڑ سے بھرے راستے پر اسکول جانا بچوں کے لیے خطرناک بن گیا تھا۔ اس مسئلے کے خلاف طلبہ اور مقامی افراد ترنگا ہاتھوں میں لے کر ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔
Himachal monsoon fury: ہماچل میں مانسون کا قہر، 43 دن میں 70 اموات، نقصان 910 کروڑ روپے سے تجاوز
اس کے علاوہ مذکورہ مدت میں سڑک حادثات میں 93 افراد ہلاک ہوئے۔ چمبا میں سب سے زیادہ 16 اموات ریکارڈ کی گئیں، جبکہ کلو میں 13، سرمور میں 12 اور شملہ میں 11 افراد سڑک حادثات کا شکار ہوئے۔تازہ سرکاری تخمینے کے مطابق عوامی املاک کو ہونے والا مجموعی نقصان تقریباً 910.35 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
Mumbai Landslide: ممبئی کے کرلا میں شدید بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ، 2 افراد ہلاک، مزید بارش کی پیش گوئی
ریسکیو اہلکار ملبہ ہٹا کر پھنسے ہوئے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مسلسل جاری ہے اور ملبے میں دبے لوگوں کو جلد از جلد باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس سمیت تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔
Two Resolutions, One Stand: ’’ایف سی آر اے بل اور نیٹ کے خلاف دو قراردادیں، ایک موقف‘‘ مرکزی حکومت کو تمل ناڈو سے دوہرے جھٹکے کا سامنا
تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی کا ریاستی مفادات، سماجی انصاف اور تعلیمی حقوق کے نام پر مرکز کو دو ٹوک پیغام۔ ایف سی آر اے ترمیمی بل واپس لینے اور تمل ناڈو میں نیٹ ختم کرنے کا مطالبہ۔ کمل ہاسن نے بھی دونوں قراردادوں کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔
Shimla Police Freezes 2 Crore Assets: شملہ پولیس نے پنجاب کے بڑے منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک سے منسلک 2 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے کیے منجمد
شملہ پولیس نے بین ریاستی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ سے مبینہ طور پر حاصل کیے گئے تقریباً 2.09 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثوں کی شناخت کرکے انہیں ضبط اور منجمد کر دیا ہے۔ یہ کارروائی منشیات کی آمدنی سے مبینہ طور پر بنائے گئے اثاثوں کے خلاف کی گئی ہے۔
5th Edition of Cultural Caravan: بیت بازی سے موہن وینا تک، ’کلچرل کارواں‘ کا دوسرا دن ادب، موسیقی اور ثقافت کے نام رہا
تقریب میں جشنِ ادب کے بانی کنوررنجیت چوہان، الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤبنچ کے معززجسٹس راجیش چوہان اورپدم بھوشن وگریمی ایوارڈ یافتہ پنڈت وشوموہن بھٹ کی موجودگی رہی۔ جسٹس راجیش چوہان نے جشنِ ادب کی کوششوں اور کنوررنجیت چوہان کی قیادت میں ادب، فن اورثقافت کے میدان میں کئے جا رہے کاموں کی خصوصی ستائش کی۔
Cockroach Janta Party News: کاکروچ جنتا پارٹی نے سورین حکومت کی بڑھائی پریشانی، کردیا یہ بڑا اعلان
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع میں عوامی تحریک کی تیاریوں کا اعلان کیا ہے۔ سی جے پی نے کہا کہ اس حکومت کو گرانے کی کوشش کریں گے۔ سی جے پی نے کہا کہ پیرکی شام تقریباً 7 بجے اچانک اندھیرے میں پولیس نے طلبا پر مبینہ طورپر بے رحمی سے لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے اور اس واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت آمرانہ اندازمیں کام کررہی ہے۔
Tamil Nadu Assembly: تمل ناڈو اسمبلی میں مرکزی حکومت کے ایف سی آر اے بل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور
تمل ناڈو حکومت نے واضح کیا کہ وہ قومی سلامتی کے تحفظ اور غیر ملکی عطیات کے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کی مخالف نہیں ہے۔ راج موہن نے کہا کہ ریاستی حکومت قومی سلامتی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، لیکن اس کی تشویش یہ ہے کہ مجوزہ ترامیم کا جائز تعلیمی، طبی، فلاحی اور سماجی اداروں پر غیر ضروری منفی اثر نہیں پڑنا چاہیے۔
بنگال میں ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ، نوٹس جاری کر کے الیکشن کمیشن سے مانگا جواب
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ان لوگوں کی اپیلوں کے نمٹارے کی جانکاری دینے کا حکم دیا ہے، جن کے نام مغربی بنگال میں ای سی آئی کی اسپیشل انٹینسیورویژن (ایس آئی آر) عمل کے دوران ووٹرلسٹ سے ہٹا دیئے گئے تھے۔
Abhijit Dipke Raises Questions: سرکاری اسکولوں کی بدحالی پر ابھیجیت دیپکے نے اٹھائے سوال، سرپنچوں اور والدین سے کی بڑی اپیل
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے یومِ آزادی سے قبل سرکاری اسکولوں کی صورتحال پر سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ملک 15 اگست 2026 کو آزادی کے 80 سال مکمل کرنے جا رہا ہے، لیکن گاؤں کے سرکاری اسکول آج بھی بنیادی سہولیات کی کمی سے دوچار ہیں۔





