Ram Mandir Dress Code: رام مندر چڑھاوے کی رقم کی گنتی کے لئے اب ٹیبل کی جگہ دری کا ہوگا استعمال، بغیر جیب والا ڈریس کوڈ لازمی
رام مندرٹرسٹ کے خازن گووند دیو گری نے کہا کہ گنتی کے لئے بغیر جیب والی ڈریس ہوتی ہے۔ جانچ کبھی کبھی ہوتی تھی۔ اب لازمی کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری رام مندرٹرسٹ کے خازن سوامی گووند دیوگری نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کبھی چیکنگ ہوتی تھی، لیکن اب اسے سختی سے نافذ کردیا گیا ہے۔
Gyanvapi Dispute Meeting in Varanasi: گیان واپی تنازعہ میٹنگ رہی بے نتیجہ، صرف 20 منٹ چلی میٹنگ، ہندو-مسلم دونوں فریقوں نے ثالثی سے کردیا انکار
ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد ان کا مندر ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کسی دیگر موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔ دونوں فریق کی میٹنگ 20 منٹ کے اندر ہی بے نتیجہ رہی۔
TVK Leader Allegedly Molested a Woman: سی ایم وجے کے اس لیڈر پر خاتون سے چھیڑ چھاڑ کا الزام، لوگوں نے پکڑ کر پیٹا، پولیس نے تحویل میں لے کر شروع کی جانچ
پولیس میں شکایت درج کرانے والی 25 سالہ خاتون کُلیتھلئی شہر کی ایک نجی دواخانے میں ملازمت کرتی ہے۔ الزام ہے کہ ورگور ساؤتھ اسٹریٹ کے رہائشی رمیش گزشتہ تین ماہ سے اسے ہراساں کر رہاے تھا۔
Bhojshala Masjid-Mandir Dispute: بھوج شالہ میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، مسلمانوں کو نماز کی اجازت، ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی برقرار
مدھیہ پردیش کے بھوج شالہ معاملے میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے احاطے کے پاس مسلمانوں کو نماز کی اجازت دی ہے۔ مگر مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کو ابھی برقرار رکھا ہے۔
NCP Chief Sunetra Pawar News: اجیت پوار گروپ میں نیا تنازعہ، این سی پی سربراہ کے عہدے سے سنیترا پوار کی ہوگی چھٹی!
یہ لیگل نوٹس 9 جولائی کی ہے، جو این سی پی کی قومی صدر سنیترا پوار، کارگزار صدر پرفل پٹیل اور پارٹی سکریٹری برج موہن شریواستو کو بھیجا گیا ہے۔ این سی پی کی قومی صدر سنیترا پوار، کارگزار صدر پرفل پٹیل اور پارٹی جنرل سکریٹری برج موہن شریواستو کو ایک لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے، جس کے ذریعہ سنیترا پوار کے قومی صدر کے الیکشن کو چیلنج دیا گیا ہے۔
Over 500 Business Leaders Unite at RIFAH National Business Conclave 2026: ملک کی 18 ریاستوں سے 500 سے زائد صنعت کاروں، تاجروں اور کاروباری شخصیات کی شرکت، کاروباری قیادت کو مضبوط بنانے کا فارمولہ
ریفاہ نیشنل بزنس کانکلیو 2026 نہ صرف کاروباری برادری کے لیے ایک منفرد نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ثابت ہوا بلکہ اس نے ملک بھر کے کاروباری افراد کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے، نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے، اسٹریٹجک شراکت داریاں قائم کرنے اور مستقبل کی کاروباری سمت متعین کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کیا۔
AC Coach Passengers Steal Linen Worth 100 Crores: 46 لاکھ تولیے، 41 لاکھ چادریں… اے سی کوچز سے 100 کروڑ کی چوری، آخر چور کون؟
بھارتی ریلوے کے اے سی کوچز سے جنوری 2022 سے مئی 2026 کے درمیان مسافروں نے چادریں، کمبل اور تولیوں سمیت تقریباً 1.27 کروڑ بیڈرول اشیا چوری کر لیں۔ آر ٹی آئی سے حاصل معلومات کے مطابق اس چوری کے باعث ٹھیکیداروں کو 104 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، جس کا بوجھ کوچ اٹینڈنٹس پر پڑ رہا ہے۔
CM Omar Abdullah: ’’کیا وائٹ ہاؤس جا کر ٹرمپ سے ملنا پڑیگا؟‘‘ مکمل ریاست کے درجے کے معاملے پر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز سے مانگا جواب
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے مطالبے کے سلسلے میں نیشنل کانفرنس نے 20 جولائی کو جنتر منتر پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی ہماری آواز نہیں سن رہی تو کیا ہمیں وائٹ ہاؤس جا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنی پڑے گی؟
Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات کے دوران آئی بی افسر انکت شرما قتل سانحہ میں عدالت کا بڑا فیصلہ، سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد قصور وار قرار
آئی بی آفیسرانکت شرما کا قتل فروری 2020 میں شامل مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران ہوا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے سابق کونسلر طاہر حسین سمیت 5 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ جبکہ 6 افراد کو بری کردیا۔
Ameer of Jamaat-e-Islami Hind meets Qatari Ambassador: امیر جماعت اسلامی ہند کی قطری سفیر سے ملاقات، شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کی وفات پر اظہارِ تعزیت
قطری سفیرمحمد حسن جابرالجاسرنے امیرجماعت کی آمد، اظہارِتعزیت اوردعاؤں پرشکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان خیر سگالی، باہمی احترام اورتعاون کے جذبات کو مزید فروغ دینے کی امید ظاہرکی۔ وفد میں معاون قیم جماعت سید محی الدین شاکر اور اسسٹنٹ سکریٹری ڈاکٹر رضوان رفیقی شریک تھے۔





