وزیر اعظم مودی سے سپریا سولے سمیت این سی پی کے 8 اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، حد بندی بل پر سیاسی قیاس آرائیاں تیز
مہاراشٹر کے سیاسی گلیارے میں قیاس آرائیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور اس کی وجہ آج این سی پی (ایس پی) کے سبھی 8 اراکین پارلیمنٹ کی وزیراعظم مودی سے ہونے والی ملاقات ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ شرد پوار اوربی جے پی کے درمیان آخرکارکیا رضامندی بن رہی ہے۔
لوک سبھا میں اپوزیشن کے حملوں کا جواب دینے کے لئے تیارہوگئے وزیرداخلہ امت شاہ، کرن رجیجو نے اپوزیشن کو کردیا چیلنج
وزیرداخلہ امت شاہ طلبا پر لاٹھی چارج کے موضوع پر جواب دینے کے لئے تیار ہوگئے ہیں۔ وہ لوک سبھا میں اس کا جواب دیں گے۔ اسپیکر اوم برلا جلد ہی ان کے جواب کے لئے وقت متعین کریں گے۔ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے ایوان میں طلبا پرلاٹھی چارج سے متعلق معاملے پر بیان دینے کے مطالبہ کے ساتھ کارروائی نہیں ہوسکی ہے۔
Jharkhand Public Service Commission: اسمبلی کی جانب مارچ کرنے والے مظاہرین پر جھارکھنڈ پولیس نے واٹر کینن کا کیا استعمال
لوگوں سے انہیں ہیرو نہ بنانے کی اپیل کرتے ہوئے مہتو نے کہا، ’’میں کوئی بھگوان یا مسیحا نہیں ہوں، میں ایک عام آدمی ہوں۔ میری ذاتی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ لیکن بھوک ہڑتال سے زیادہ تکلیف کانٹے دار تاروں سے ہوتی ہے۔‘‘انہوں نے دعویٰ کیا کہ طلبہ نے بیریکیڈنگ کی تین تہیں عبور کرلی ہیں۔ مہتو نے سوال کیا کہ حکومت افراتفری کیوں چاہتی ہے اور طلبہ کے مطالبات کیوں نہیں مان رہی؟
ED Steps into JPSC Exam Irregularity Case: جے پی ایس سی امتحان دھاندلی معاملے میں ای ڈی کی انٹری، آتے ہی کیا بڑا ایکشن
جے پی ایس سی کی 14ویں پی ٹی امتحان میں مبینہ دھاندلی کے معاملے میں اب تک 19 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ معاملے کی اصل تحقیقات فی الحال سی آئی ڈی کر رہی ہے، جب کہ ای ڈی کی انٹری کے بعد مالی بے ضابطگیوں اور منی ٹریل سے متعلق پہلو بھی تحقیقات کا حصہ بن گئے ہیں۔
PMEGP: شیکھرپورہ میں پی ایم ای جی پی نے بدلی گوری کی قسمت، سلائی اور ہینڈی کرافٹ کے ذریعے 20 لوگوں کو دے رہی ہیں روزگار
بہار کے شیکھرپورہ ضلع کی رہنے والی گوری کی زندگی میں وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) نے ایک نیا موڑ پیدا کیا ہے۔ کبھی محدود وسائل کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے والی گوری نے سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سلائی اور ہینڈی کرافٹ کا کاروبار شروع کیا اور آج وہ خود نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ تقریباً 20 لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہیں۔
Pranav ilango: چار سال کی ٹیوشن فیس سے رہائش اور کھانے تک سب مفت! 17 سالہ پرنَو کو امریکی یونیورسٹی سے 3.55 کروڑ روپے کی اسکالرشپ
سترہ سالہ بھارتی طالب علم پرنَو نے اپنی غیر معمولی تعلیمی کامیابی سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ پرنَو کو امریکہ کی ایک معروف یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے تقریباً 3.55 کروڑ روپے کی اسکالرشپ حاصل ہوئی ہے۔
Modi Govt Released 1178 Crore: مودی حکومت کا بڑا تحفہ: کرناٹک کے دلت طلبہ کو پوسٹ میٹرک اسکالرشپ میں ملے 1,178 کروڑ روپے، براہِ راست اکاؤنٹس میں بھیجی گئی رقم
مرکزی حکومت نے کرناٹک کے دلت طلبہ کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے تحت 1,178 کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری اس رقم کو طلبہ کے بینک کھاتوں میں براہِ راست منتقل کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد معاشی طور پر کمزور طلبہ کو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنا اور تعلیم کے راستے میں مالی رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔
Lok Sabha Monsoon Session: کل پیش ہوں گے4 بڑے بل ، امت شاہ رکھیں گے تجویز، بلوں میں کیا ہے خاص؟
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پیر کے روز لوک سبھا میں 4 اہم بل پیش کیے جائیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ ’کیرالا‘ کا نام تبدیل کرکے ’کیرالم‘ کرنے سے متعلق بل اور این سی ڈی سی بل پیش کریں گے۔ وہیں، ایف سی آر اے بل فی الحال کل کی کارروائی کی فہرست سے باہر ہے۔
Mamata Banerjee: ممتا بنرجی کے قافلے پر حملہ، مظاہرین نے گاڑی پر پھینکا جوتا اور کیچڑ
ممتا بنرجی کے ساتھ لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ کلیان بنرجی اور راجیہ سبھا کی رکن ڈولا سین بھی موجود تھیں۔ احتجاج کے بعد دونوں رہنماؤں نے انتظامیہ کے خلاف ناراضی کا اظہار کیا۔ کلیان بنرجی نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے اور مافیا کے ذریعے کام کروایا جارہا ہے۔
Exam Irregularities: جھارکھنڈ حکومت کی JPSC-JSSC امیدواروں کے وفد سے تازہ دور کی بات چیت جاری، طلبہ کا فوری اور ٹھوس فیصلے کیے جانے کا مطالبہ
طلبہ وفد کے ایک رکن نے اس سے قبل وزیراعلیٰ ہیمنت سورین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ وزیراعلیٰ ان کے مطالبات پورے کریں گے۔ ایک اور رکن نے اے این آئی سے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت ان کی بات سنے گی، تاہم اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہیں کیے تو پیر کے لیے طلبہ نے اپنی تیاری مکمل کر رکھی ہے۔





