Sharad Pawar MPs to Meet PM Modi: مہاراشٹر میں پھر ہوگا سیاسی کھیل؟ شرد پوار دھڑے کے 8 ارکان پارلیمنٹ 10 اگست کو پی ایم مودی سے کریں گے ملاقات
این سی پی کے شرد پوار دھڑے کی کارگزار صدر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے خود اس ممکنہ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، ابھی تک اس ملاقات کا حتمی ایجنڈا باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات میں مہاراشٹر کی ترقی، مرکزی حکومت سے متعلق منصوبوں اور ریاست کے مفادات سے جڑے اہم معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔
Milk prices in Maharashtra: مہاراشٹر میں 11 اگست سے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ، ریاست بھر میں صارفین پر پڑے گا اضافے کا اثر
حکومت کے مطابق ہندوستان نے 2024-25 میں 248 ملین میٹرک ٹن دودھ پیدا کیا، جبکہ 2014-15 میں یہ پیداوار 146 ملین میٹرک ٹن تھی۔ اس طرح گزشتہ دس برسوں کے دوران دودھ کی پیداوار میں تقریباً 69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے اس اضافے کا سہرا نسل کی بہتری، جینیاتی اصلاح، مفت مصنوعی تخم ریزی، جنس کے لحاظ سے چھانٹے گئے سیمن اور اِن وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) جیسے اقدامات کو دیا ہے۔
Urban Cooperative Banking: ممبئی میں NUCFDC کے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح! امت شاہ نے کہا—’سہکار سے سمردھی‘ سے چھوٹے کاروباریوں کی طاقت ہوگی مضبوط
امت شاہ نے شہری کوآپریٹو بینکوں کے معاشی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تقریباً 1,400 شہری کوآپریٹو بینکوں میں قریب 6 لاکھ کروڑ روپے کی جمع رقم ہے۔ ان بینکوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ چھوٹے دکانداروں، تاجروں، ایم ایس ایم ای، مقامی کاروباری افراد، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس اور متوسط طبقے تک نسبتاً آسانی سے رسائی قائم کرتے ہیں۔
Firoz Pappu Murder Case: سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر، بیٹی زیبا اورداماد کے بری ہونے کے بعد بلرام پور کی سیاست میں ہلچل، جانئے پوری تفصیل
سابق رکن پارلیمنٹ رضوان ظہیر طویل عرصے سے بلرام پورکی سیاست میں ایک بااثرنام رہے ہیں۔ خاص طور پر تلسی پورعلاقے میں ان کی سیاسی گرفت اورسرگرمیاں ہمیشہ زیربحث رہی ہیں۔ گزشتہ تقریباً 4 برس سے قتل کے اس معاملے کی وجہ سے ان کی سیاسی سرگرمیاں متاثر رہی ہیں۔ اب عدالت سے بری ہونے کے بعد ان کے لیے دوبارہ فعال سیاست میں واپسی کی راہ آسان ہو سکتی ہے۔
Rahul Gandhi on Youth Employements: ہر 1,000 نوجوانوں میں سے صرف 12 کو ہی ملتی ہے مستقل ملازمت: راہل گاندھی
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہفتے کے روز اتر پردیش کے پریاگ راج میں منعقدہ ’طلبہ کی گونج‘ پروگرام میں شریک ہوئے۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کیا اور ان سے براہِ راست رائے بھی لی۔ اسی دوران راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ملک میں ہر 1,000 نوجوانوں میں سے صرف 12 افراد کو ہی مستقل ملازمت ملتی ہے۔
Prayagraj Dating App Honeytrap: ڈیٹنگ ایپ پر ہنی ٹریپ، 5 افراد جیل اور 6 کروڑ کی وصولی! پریاگ راج میں پلوّی سنگھ کا خوفناک جال
اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک خاتون نے ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے لوگوں کو اپنے محبت کے جال میں پھنسا کر کروڑوں روپے وصول کیے۔ الزام ہے کہ وہ ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے مختلف ناموں سے لوگوں سے دوستی کرتی تھی اور اسی دوران ان کے ساتھ قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بنا لیتی تھی۔
Rahul Gandhi Students Interaction: ’آپ کے ڈیٹا کے بغیر اے آئی کا کوئی مطلب نہیں‘، پریاگ راج میں راہل گاندھی کا طلبہ سے مکالمہ
پریاگ راج پہنچے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ شہر ان کے خاندان کا شہر ہے اور انہوں نے طلبہ سے براہِ راست بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ کے ڈیٹا کے بغیر اے آئی کا کوئی مطلب نہیں ہے‘‘ اور موجودہ نظام نے نوجوانوں کو چکرویوہ میں پھنسا رکھا ہے۔ راہل گاندھی نے تعلیم کے بڑھتے اخراجات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاندانوں سے تعلیم کے نام پر پیسہ چھینا جا رہا ہے۔
CM Vijay Delimitation Bill Meeting: وزیراعلیٰ وجے کو بڑا جھٹکا، حد بندی پربلائی میٹنگ سے 37 اراکین پارلیمنٹ غائب
میٹنگ میں شامل نہ ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ وجے حکومت کاویری جل تنازعہ جیسے اہم موضوع سے لوگوں کی توجہ بھٹکانے کے لئے یہ سب کر رہی ہے۔ میٹنگ میں ڈی ایم کے کے 30، اے آئی اے ڈی ایم کے کے 4، پی ایم کے، ایم این ایم اورڈی ایم ڈی کے کے ایک ایک رکن نے شرکت نہیں کی۔
Women Employment: وزیر اعظم مودی کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم سے 204 خواتین کو ملا روزگار، ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف
لکھیم پور کھیری میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 63 سیلف ہیلپ گروپس کی 204 خواتین قومی پرچم تیار کر رہی ہیں۔ ضلع میں ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہر پرچم کی تیاری پر خواتین کو 20 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔
Sriganganagar Drug Destruction: تقریباً 169 کروڑ روپے مالیت کی منشیات تلف، 101 این ڈی پی ایس مقدمات میں ضبط ہیروئن اور پوست کو جلایا گیا
سری گنگانگر میں پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج 101 مقدمات میں ضبط تقریباً 169.50 کروڑ روپے مالیت کے منشیات کو تلف کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران 84 کلو ہیروئن، 672 کلو پوست، گانجا اور 1,690 نشہ آور گولیاں سیمنٹ فیکٹری میں جلا کر تلف کی گئیں۔





