Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 7 اگست 2026 کے لیے دہلی-این سی آر، اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، کیرالہ اور کرناٹک سمیت کئی ریاستوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ادھر شمال مشرقی اور مشرقی بھارت میں دریاؤں کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے باعث سیلاب کا خطرہ بھی گہرا ہوگیا ہے۔

جھانسی کے اسپتال میں عتیق احمد کے بیٹے ابان احمد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہات) اروند کمار نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کا بیٹا ابان احمد اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ جھانسی جیل میں بند اپنے بھائیوں سے ملنے جا رہا تھا، تبھی راستے میں پنچھ تھانہ علاقے میں جھانسی-کانپور نیشنل ہائی وے پراس کی تیز رفتارسے گزررہی کار(ایس یووی) بے قابوہوکرایک ڈیوائیڈرسے ٹکرا کرپلٹ گئی۔

 سال 2024 کے سنبھل تشدد سے متعلق جوڈیشیل کمیشن کی رپورٹ کو سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق نے خارج کردیا ہے۔ انہوں نے اسے حکومت کی ’اسکرپٹ‘ بتاتے ہوئے کہا کہ سچ اور انصاف عدالت میں سامنے آئے گا۔

ہائی کورٹ میں درخواست گزاروں کی جانب سے مؤقف اختیارکیا گیا کہ گجرات لینڈ ریوینیو ایکٹ ایسے احکامات کے خلاف اپیل کا قانونی حق فراہم کرتا ہے اور اپیل دائر کرنے کے لئے 90 دنوں کی مدت مقرر ہے۔ صرف 5 دن میں انہدام کا حکم نافذ کرنے کی ہدایت نہ صرف اس قانونی حق کو عملاً سلب کرنے کے مترادف ہے بلکہ یہ اصولِ انصاف کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے نائب امیر ملک معتصم خان اور پروفیسر سلیم انجینئر نے حکومت کی طرف سے قومی وقار کی توہین (ترمیمی) بل، 2026 کی منظوری، ملک میں جامع تعلیمی اصلاحات کی ضرورت اورمختلف ریاستوں میں سیلاب کی سنگین صورت حال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

بامبے ہائی کورٹ نے نیوزمیگزین تہلکہ کے سابق ایڈیٹرترون تیج پال کو2013 میں ایک جونیئر ساتھی کے ساتھ آبروریزی کا مجرم قراردیا۔ عدالت نے انہیں 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ گوا پولیس کی جانچ افسر سنیتا ساونت نے کہا کہ انہیں 10 سال کی قید کی سزا اور 5 لاکھ روپئے کے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ انہیں سرینڈرکرنے کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

جے پی ایس سی امتحان میں مبینہ دھاندلی کے خلاف رانچی میں طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ مظاہرہ کرنے والے طلبہ نے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ وہ صرف وزیر اعلیٰ سے اور میڈیا کی موجودگی میں ہی بات چیت کریں گے۔

عتیق احمد کے چھوٹے بیٹے آبان احمد کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جیل میں بند اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے۔ جانیے اس پورے واقعے کی تفصیلات۔

ساون کے مہینے میں رودرابھشیک کے دوران شیولنگ پر ’اوم‘ سے مشابہ ایک نقش نظر آنے کا دعویٰ سامنے آیا، جسے دیکھ کر بھکت جذبات سے مغلوب ہوگئے۔ سنتوں نے اس طرح کے تجربات کو آستھا، مذہبی ریاضت اور پوجا سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انسان کو خود احتسابی، باطنی پاکیزگی اور مذہبی غور و فکر کا پیغام دیتے ہیں۔

اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں مسلسل بارش کے دوران تقریباً 100 سال پرانا خستہ حال مکان منہدم ہونے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ خاندان کا ایک نوجوان معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔