Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مندر کی تعمیر ایک مسلم نے کرائی تھی۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے سے نہ تو وزیر اعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔

رہوا گاؤں کے قریب بہار اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (BUDCO) کی جانب سے نالے کی تعمیر کا کام چل رہا تھا۔ اسی دوران جے سی بی مشین سے کھدائی کرتے وقت زمین کے اندر سے گزرنے والی قدرتی گیس (پی این جی) کی پائپ لائن کو نقصان پہنچ گیا، جس کے باعث گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 17 سے 19 جولائی تک مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ ریاست میں بی جے پی کی پہلی حکومت بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ بھی لیں گے۔

خلیجِ بنگال میں بننے والے فعال کم دباؤ کے علاقے کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں آئندہ سات دنوں تک شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے دہلی، اتر پردیش، بہار، اڈیشہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت متعدد ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر ترجمان اورلالو پرساد یادو کے قریبی ساتھی مرتنجے تیواری نے جمعرات (16 جولائی 2026) کو پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ سال 2014 سے آر جے ڈی کے میڈیا انچارج اورترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کا شمار پارٹی میں برہمن طبقے …

چناربک فیسٹیول میں چناربک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 200 ناشرین، 250 سے زائد بک اسٹالز اور 800 سے زیادہ ادیب، شاعر، فنکار، دانشور اور مفکرین شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں ادبی وثقافتی تقاریب میں کالج اور یونیورسٹی کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں ایک مشاعرہ، شام صوفیانہ اورمظفرعلی جیسی اہم شخصیات سے مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

انجینئر رشید اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بطور ملزم عدالتی حراست میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔

مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارت-پاکستان سرحد سے متصل علاقوں کا سروے کیا تھا۔ سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ چند برسوں میں ضلع مجسٹریٹ کی منظوری کے بغیر سرحد سے 50 کلو میٹر کے دائرے میں متعدد مدارس، مساجد، درگاہیں اور دیگر ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیں۔

کانگریس نے آل پارٹی میٹنگ کے طریقہ کارپربھی سوال اٹھائے۔ سید ناصرحسین اورجے رام رمیش نے کہا کہ یہ میٹنگ اب صرف رسمی بن کررہ گئی ہے۔ ان کے مطابق، وہاں کئی لیڈر اپنی بات رکھتے ہیں، لیکن آخرمیں فیصلے کچھ ہی لوگ لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی رائے کوسنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

سپریم کورٹ نے پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں امن دیپ سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے اور متعلقہ عدالت نے اس کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔ تاہم اجے مشرا ٹینی، آشیش مشرا اور دیگر افراد کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی اس نتیجے پر پہنچی کہ ان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔