Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

شیوسینا کے ایم ایل اے سنجے گائیکواڑ ایم ایل اے ہاسٹل کے کینٹین ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے بعد خبروں میں ہیں۔ یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ اب انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم لیڈرامتیازجلیل کو مارنے کی دھمکی دے دی۔

یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے غیرقانونی تبدیلی اورچھانگربابا سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے تبدیلی مذہب کے لئے الگ الگ ریٹ متعین کئے تھے، لیکن ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جارہی ہے۔ یہ لوگ ملک کی شبیہ خراب کرنے کا کام کررہے ہیں۔

جینت پاٹل کے استعفیٰ کے بعد ششی کانت شندے کو شرد پوار گروپ کا نیا ریاستی صدر مقرر کیا گیا ہے۔ شندے 15 جولائی کو چارج سنبھالیں گے۔

دہلی این سی آر کی صورتحال نوئیڈا-غازی آباد کے ساتھ ساتھ گروگرام میں بھی تشویشناک ہے۔ طویل ٹریفک جام اور انڈر پاسز اور سڑکوں پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ڈرائیورز سخت پریشان اور مسائل سے دوچار نظر آرہے ہیں۔

ڈی آر آئی کے مطابق اسمگلروں کے قبضے سے شیر کے 9 ناخن، 61 ہڈیاں اور ایک شیر کے بچے کی سڑی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان اشیاء کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

آج 12 جولائی، ہفتہ کے دن کا موسم بھی پورے دہلی این سی آر میں ملا جلا رہے گا۔ یعنی بارش بھی ہوتی رہے گی، حبس میں بھی اضافہ ہوگا اور ساتھ ہی دھوپ بھی نکلے گی۔

برہما سنگھ تنور نے کہا کہ 13 جولائی کو اننگ پور گاؤں میں بی جے پی حکومت انہدام کے خلاف مہا پنچایت منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میں آس پاس کے اور دور دراز کے دیہاتوں، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، پنجاب اور جموں و کشمیر تک تمام برادریوں کے لوگ شرکت کریں گے۔ دہلی کے تمام گاؤں وہاں پہنچ جائیں گے۔ یہ چھوٹی لڑائی نہیں ہے۔

زلزلے کے یہ جھٹکے دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا کے ساتھ ساتھ ہریانہ میں بھی محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی۔

چھاپے کے بعد ای ڈی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ محکمہ دیہی ترقی میں ٹنڈروں کی تقسیم میں بڑے پیمانے پر کمیشن کا کھیل چل رہا ہے۔ کمیشن کی ایک بڑی رقم وزیر عالمگیر عالم تک پہنچتی تھی۔ ریاست میں، عالمگیر عالم ہیمنت سورین 2.0 اور پھر چمپئی سورین کی کابینہ میں نمبر دو وزیر تھے۔ وہ جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بھی تھے۔ جیل جانے کے چند دن بعد انہوں نے ان دونوں عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے پارٹی کے ریاستی صدر کے طور پر رام چندر راؤ کی تقرری پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے پارٹی کی حکمت عملی سے اختلاف ظاہرکیا تھا، لیکن ہندوتوا نظریہ سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا تھا۔