نئی دہلی: ہماری صدا ٹرسٹ نے دی وومن ایجوکیشن اینڈ امپاورمنٹ ٹرسٹ (ٹویٹ) کے اشتراک سے تعلیم بالغاں کورس سینٹرکا افتتاح کیا گیا۔ یہ افتتاح ٹویٹ این جی اوکی چیئرپرسن رحمت النساء اورشائسۃ رفعت جنرل سکریٹری ٹویٹ نے ربن کاٹ کرکیا۔ ہماری صدا ٹرسٹ مدن پورکھادرجے جے کالونی میں ضرورت مند طلبہ وطالبات کے لیے ریمیڈیئل سینیٹرچلا رہی ہے۔ کھادر کالونی میں بچوں کی تعلیم پرکام کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اکثرمائیں اسکول نہیں گئی ہیں، جس کی وجہ انہیں یہ بالکل نہیں معلوم ہو پاتا ہے کہ ان کے بچوں کواسکول سے کیا ہوم ورک ملا ہے اوروہ گھرمیں کیا پڑھائی کررہے ہیں۔ بچوں کی تعلیم کو مزید بہتر کرنے کی خاطر ہماری صدا کے فاؤنڈر محمد ارشاد عالم نے ٹویٹ این جی او کے ذمہ داروں سے ملاقات کی اور کھادر کے حالات سے آگاہ کیا ، ان سے گذارش کہ ان کا جو پروجکٹ 75 امرت مہوتسو موقع پرملک بھرمیں’ ایڈلٹ لیٹریسی پروگرام’ کے نام سے شروع ہوا تھا اس کا ایک سینٹرکھادرکی ان عورتوں کے لئے دیں جنہیں پڑھنے لکھنے کا شوق ہے۔ ہماری صدا کی اس پہل کو انہوں نے قبول کیا اور آج اسی سینٹر افتتاح ہوا۔
ٹویٹ کی چیئر پرسن کو مدن پورکھادرعلاقہ کے بار ےمیں ہماری صدا کی والینٹیئر شائنہ بانو نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں تبدیلی جو آئی اس میں این جی اوز کا اہم رول ہےاس لیے جو بھی این جی او یہاں کام کرنے کے لئے آتی ہے ہم لوگ انہیں مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔ ٹیوٹ کی جنرل سکٹریٹری شائسۃ رفعت نے عورتوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑھنا لکھنا ہمارا ایک ادھیکار ہےاوراس ادھیکارکے بنا ہم مکمل نہیں ہو سکتے، ہمیں ہر حال میں یہ ادھیکارحاصل کرنا ہوگا۔ ٹویٹ کی چیئرپر سن رحمت النساء نے کہاں اللہ کسی بندے کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت خود نہیں سدھارتا۔اس کے علاوہ انہوں نے عورتوں کے ساتھ ان کے گھریلوں مسائل کو سنا اوران کا حل پیش کیا ۔
اس پروگرام کی اینکرینگ گیتیکا شرما جوکہ نویں کی طالبہ ہیں انہوں نے کیا، اوج شکشھا سینٹر کے بارے گلفشاں بانو دسویں کلاس کی طالبہ نے بتایا، مدن پورکھادرجے جے کالونی کے متعلق شائنہ بانو نےتفصیل سے بتایا اورنصرت بانومہانوں کو خوش آمدید کہا اورٹویٹ کی جانب سے اس کی چیئرپرسن رحمت النساء اورسکریٹری شائسۃ رفعت کے ساتھ ساتھ ٹویٹ دفتر کی نیشنل کو آرڈینیٹر ہدیٰ بھی موجود تھے۔ تعلیم بالغان میں پڑھنے والی سبھی عورتیں موجود تھیں اس کے علاوہ اوج فلک شکشاکے استاتذہ موجود تھے۔
ہماری صدا ٹرسٹ مدن پور کھادر جے جے کالونی میں وہاں کے طلبہ وطالبات کے لئے ریمیڈیئل کلاسیس کا سینٹراکتوبر2022 سے چلا رہی ہے، بچوں کے لئے ان کی درسی ٹیوشن کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر اور انگلش اسپوکن کلاسس بھی ہوتی ہیں۔ ان کی مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے حالات حاضرہ کے علاوہ دیگر ایکٹیویٹز کے ساتھ کاپوریٹ انڈسٹری میں کامیاب افراد کا بچوں سے ملاقات جیسے پروگرامس کا انعقاد کرتی رہتی ہے۔ بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لیے ان کے والدین کی پیرنٹنگ ورکشاب بھی آرگنائز کراتی رہتی ہے تاکہ بچوں کی تربیت میں ماں باپ اپنی اہم ذمہ داری ادا کر پائیں کیونکہ والدین ہی بچوں کے سب سے اچھے ساتھی ہوتے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس