Bharat Express DD Free Dish

Hamari Sada Trust

ہماری صدا ٹرسٹ کے رائیڑنگ اسکل ڈیولیپمنٹ سینٹرمیں"ماحولیاتی بیداری" کے موضوع پرایک خاص پروگرام رکھا گیا۔ اس سیشن میں تقریباً 60 طلبہ نے شرکت کی اورملک میں ماحولیاتی مسائل پرمختلف عناوین پراپنی اپنی تقریریں پیش کی۔

سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل محمد اسلم نے بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سب بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آپ سب میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ آج کا دور علم کا دور ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے بانیوں کا پہلے دن یہ ہدف رہا ہے کہ بچوں کو خوشگوارماحول دیا جائے، جہاں وہ خود ڈیسیزن میکربنے چنانچہ اسی کے پیشِ نظراس افطار پارٹی میں افطاروطعام کے لئے جواشیاء درکارتھیں اس کے تعین اورخریداری میں نویں درجہ سے لے کربارہویں درجہ کے طالبات کو یہ ذمہ داری دی گئی۔

کھادر کالونی میں بچوں کی تعلیم پرکام کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اکثر مائیں اسکول نہیں گئی ہیں، جس کی وجہ انہیں یہ بالکل نہیں معلوم ہو پاتا ہے کہ ان کے بچوں کواسکول سے کیا ہوم ورک ملا ہے اوروہ گھرمیں کیا پڑھائی کررہے ہیں۔