نئی دہلی: ہماری صدا ٹرسٹ کے رائیڑنگ اسکل ڈیولیپمنٹ سینٹرمیں”ماحولیاتی بیداری” کے موضوع پرایک خاص پروگرام رکھا گیا۔ اس سیشن میں تقریباً 60 طلبہ نے شرکت کی اورملک میں ماحولیاتی مسائل پرمختلف عناوین پراپنی اپنی تقریریں پیش کی۔ پروگرام کی شروعات ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم نے کی۔ انہوں نے بچوں کوماحول کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ محمد ارشاد عالم کے بعد، دسویں جماعت کی طالبہ نازیہ نے اینکرنگ کی اورپورے پروگرام کوبہت دلچسپ طریقے سے آگے بڑھایا۔ اس کے بعد کئی بچوں نے ماحول کو صاف اورسرسبزبنانے کے بارے میں اپنی باتیں رکھیں۔
بچوں نے ماحولیات سے متعلق نظمیں پڑھیں اورسب سے اپیل کی کہ وہ درختوں کا خیال رکھیں، انہیں نہ کاٹیں، اورزیادہ سے زیادہ نئے درخت لگائیں۔ طلبہ نے ماحولیاتی بیداری پراردواورانگریزی میں تقاریربھی کیں۔ اس موقع پرطالبہ انعم نے ماحولیاتی نظم سنائی۔
مجھ سے ہے سانسوں کی تجھ میں روانی، میں نہ رہا تو رہے گا نہ پانی
میں تیرا حصہ ہوں، تومیرا حصہ ہے، مجھ سے ہی توزندہ ہے
نہ کاٹو مجھے، بڑا دُکھتا ہے
قابل ذکرہے کہ ہماری صدا ٹرسٹ گزشتہ کئی سالوں سے تعلیمی اورمالی طورپرکمزورطبقے کے بچوں کے لیے کام کررہی ہے۔ یہاں صرف بچے ہی نہیں بلکہ انگلش اسپوکن اورکمپویٹرسیکھنے کے لئے طلبہ وطالبات بھی آتی ہیں۔ ٹرسٹ نہ صرف تعلیم دیتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ میڈیا اورینٹیشن اورایڈوکیسی کے تحت بچوں کی پرسنالٹی ڈیولیپمنٹ کے لئے ماہانہ پروگرام بھی کرتی رہتی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ بچوں میں چھپے ٹیلینٹ (صلاحیت) کونکھارنے میں آسانی ہوتی ہے اوران میں ایک دوسرے سے مسابقہ کا شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔
پروگرام کے اختام پرہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم نےبچوں کا شکریہ ادا کیا۔ خاص طوران بچوں کوجنہوں نے اس نئے سیشن میں پہلی مرتبہ سینٹرکے پروگرام میں حصہ لیا اورہمت اکٹھا کرکے اپنی تقاریرپیش کیں۔ سینٹرمیں موجود والدین نے بھی اپنے تاثرات کوپیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمی (اکٹیویٹی) سے بچوں کے دلوں میں بیٹھے خوف سے دورہونے اورپبلک اسپیکنگ کا مادہ پیدا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



