Bharat Express DD Free Dish

Ramadan 2025: ’ہماری صدا‘ ٹرسٹ کے ایجوکیشنل سینٹر میں بچوں کے ساتھ افطار پارٹی، طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی

سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل محمد اسلم نے بچوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سب بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آپ سب میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ آج کا دور علم کا دور ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔

صدا ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

نئی دہلی: 19 مارچ 2025 کو ہماری صدا ٹرسٹ نے ہرسال کی طرح اس سال بھی مدن پورکھادر، جے جے کالونی میں چلنے والے تعلیمی مرکز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔ آپ کو بتادیں کہ کھادرجے جے کالونی کے بچوں کو کلاس 1 سے کلاس 12 تک کے بچوں کوٹیوشن دی جاتی ہے۔ بچوں کے لئے ہماری صدا نے افطاروطعام کا انتظام کیا۔ بچوں کے ساتھ ان کے والدین اوردوسرے مہمان بھی اس تقریب میں شامل ہوکربچوں کے حوصلہ کوبڑھایا۔ نویں جماعت کی طالبہ نازیہ نے پروگرام کا آغازکیا۔ آٹھویں کی حفزہ نے ہمارے صدا سینٹرمیں ہونے والی تعلیم اورمیڈیا ایڈوکیسی کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ آٹھویں کلاس کی انم نے مہمانوں کی آمد اوران کے استقبال کے لئے ترانہ پڑھا۔

خواجہ محمد شاہد نے ہماری صدا ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا

افطارپارٹی کے مہمان خاصی خواجہ محمد شاہد نے بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بچوں نے ایک بہترین پروگرام پیش کیا، ان کا اعتماد قابل دید ہے، آپ کوبہت اعلیٰ معیارکی تعلیم دی جارہی ہے، اس کے لیے ہمارے صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم اوران کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ یہاں تمام بچوں کواسکول کے علاوہ اضافی تعلیم دی جارہی ہے، یہاں آپ میڈیا ایڈوکیسی کے ذریعے کیمرہ پریزنٹیشن، اسکرپٹ اورہنرپرمبنی سرگرمیاں سیکھ رہے ہیں، یہ آپ کواسکول میں اپنے ساتھ پڑھنے والے دوسرے بچوں سے مختلف بنائے گا اوراس سے آپ کوایک بہتراورکامیاب انسان بننے میں مزید مدد ملے گی۔ ہمارے صدا ٹرسٹ کا یہ مرکزآپ کے لیے اہم ہے، اس سینٹرسے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ آپ جتنی زیادہ محنت کریں گے، اتنی ہی کامیابی آپ کوملے گی اورآپ مسلسل محنت کرتے رہیں اوران شاء اللہ کامیاب ہوتے جائیں گے۔ خواجہ صاحب پہلے مولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی کے وائس چانسلررہ چکے ہیں۔ بچوں کے ساتھ افطارکرتے ہوئے سافٹ ویئرانجینئر فیضان ایوبی نے اس لمحے کوقیمتی قراردیتے ہوئے بچوں کے ٹیلنٹ اورڈسپلن کوسراہا اوران سے مزید ملاقات کے حوالے سے خواہش کا اظہارکیا اوردوبارہ سینٹرآنے کا وعدہ کیا۔

بچوں  میں اس طرح کا ٹیلنٹ ہونا بہت ضروری: محمد اسلم

بچوں سے بات کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف انڈیا کے وکیل محمد اسلم نے کہا کہ مجھے آپ سب بچوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی، آپ سب میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ آج کا دورعلم کا دورہے اوراس کے ساتھ ساتھ ٹیلنٹ کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ کا مرکزتعلیم اورہنریعنی دونوں کوفروغ دے رہا ہے۔ دلشاد اعظمی نے بچوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اس دنیا کو خوبصورت بنانے میں بہت اہم کردارادا کرسکتے ہیں اورآپ سب ملک کی ترقی کے لیے مختلف میدانوں میں کامیابی حاصل کرکے سماج کے لیے مفید بن سکتے ہیں، مجھے ان میں وہ قابلیت نظرآرہی ہے۔

ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب

الیاس نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کوایک دوسرے کی مدد کرنے کی ترغیب دی اورپڑھائی کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ موٹیویشنل سپیکر فرحین نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والدین نے آپ کو بہت خوبصورت نام دیا ہے اس لیے آپ کوخود روشن کرنا ہوگا اوراپنے والدین کے خوابوں کو پورا کرنا ہوگا۔ پروگرام کے آخرمیں ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہماری صدا سینٹرکی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اورکہا کہ یہ سنٹران تمام بچوں کے لیے ہمیشہ کھلا ہے جو محنت سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں، یہاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ میڈیا ایڈوکیسی بھی کی جاتی ہے۔ بانی ہماری صدا ٹرسٹ نے ہائی کورٹ کے وکیل محمد زاہد، انڈیا پوسٹ کے پی آر او کالکا جی نورالحفیظ اور آج تک کے صحافی ثاقب مجیدی کی شرکت پرخوشی کا اظہارکیا۔ افطار پارٹی میں ہمارے صدا ٹرسٹ کے ٹرسٹی سعید احمد، اساتذہ زویا، شبانہ اور رضاکارشاداب، خوشبو پنکی، ودیا اور شویتا موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read