Ujjain Gen Alpha Protest: اجین میں طالبات کا سرکاری اسکول دور منتقل کرنے کے خلاف احتجاج، روتے ہوئے کہا: ہمیں صرف تعلیم چاہیے
طالبات نے تقریباً دو گھنٹے تک دھرنا دیا اور اسکولوں کو داؤد کھیڑی منتقل کرنے کی مجوزہ تجویز کے خلاف نعرے لگائے۔ داؤد کھیڑی ان طالبات کے موجودہ اسکولوں سے تقریباً 6 سے 10 کلومیٹر دور اور شہر کی حدود سے باہر واقع ہے۔احتجاج کرنے والی طالبات کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی پہلے ہی آس پاس کے دیہی علاقوں سے لمبا سفر کرکے اسکول پہنچتی ہیں۔
Salute to the children’s courage: ابھیجیت دیپکے- بچوں کی ہمت کو سلام، جین زی کے بعدجنریشن الفا نے سڑک کی خراب حالت،اور تعلیمی مسائل پر آواز اٹھانے کے لیے سڑکوں پر اترے
اتر پردیش کے ہمیرپور میں چندوپور کے گنگوا کا ڈیرہ اور بچی کا ڈیرہ علاقوں کے طلبہ طویل عرصے سے سڑک نہ ہونے کی پریشانی کا سامنا کر رہے تھے۔ بارش کے موسم میں کیچڑ سے بھرے راستے پر اسکول جانا بچوں کے لیے خطرناک بن گیا تھا۔ اس مسئلے کے خلاف طلبہ اور مقامی افراد ترنگا ہاتھوں میں لے کر ضلع کلکٹریٹ پہنچے۔
PM Modi IIT Delhi Convocation: آئی آئی ٹی دہلی کے 57ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گے پی ایم مودی، نوجوانوں سے کریں گے بات چیت
وزیر اعظم نریندر مودی آئی آئی ٹی دہلی کے سونی پت کیمپس میں قائم مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے چلنے والی ہائی پرفارمنس سپر کمپیوٹنگ سہولت ’پرم پرگیہ‘ کا بھی باضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ اقدام مصنوعی ذہانت، جدید تحقیق اور اعلیٰ کمپیوٹنگ کے شعبوں میں ہندوستان کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Asaduddin Owaisi fires back at Keshav: ’’جن لوگوں کو انگریزوں سے محبت رہی ہو، وہ مدارس کو کیسے پسند کر سکتے ہیں‘‘ اسد الدین اویسی کا کیشو پرساد موریہ پر سخت حملہ
اویسی نے دہشت گردی کے معاملے پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ہندوستان کا پہلا دہشت گرد ناتھورام گوڈسے کسی مدرسے کا طالب علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص اس قسم کی ’’زہریلی زبان‘‘ استعمال کرے۔ اویسی نے مزید کہا ’’جب کرسی نہ ہو تو اسٹول والوں کے پاس اپنی سیاسی اہمیت برقرار رکھنے کے لیے زہر اگلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔‘‘
Demise of former Governor DY Patil: وزیراعظم مودی سمیت مرکزی وزراء کا سابق گورنر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل کے انتقال پر اظہار تعزیت
تعلیم، صحت اور سماجی خدمت کے میدان میں خدمات کو خراج عقیدت۔ وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر پاٹل نے غریبوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے عمر بھر کام کیا۔
Bollywood Stars Support Students Protest: طلبا کی حمایت میں کئی بالی ووڈ ستارے میدان میں اترے، پوجا بھٹ، سوناکشی سنہا، ادیتی راؤ حیدری، جنیلیا دیشمکھ نے اٹھائی آواز
داکارہ جنیلیا دیشمکھ نے طلبا کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’ہم اپنے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کی آواز بغیر کسی خوف کے، واضح اور مضبوطی سے سنی جانی چاہیے۔ نوجوان ہماری جمہوریت کی دھڑکن اور ملک کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔
PM Congratulates Indian Students: کیمسٹری اولمپیاڈ میں بھارت کا تاریخی کارنامہ، وزیراعظم مودی نے نوجوان بھارتی طلبا کو دی مبارکباد
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت کی ’یوا شکتی‘ عالمی سطح پر مسلسل اپنی شناخت بنا رہی ہے۔ تاشقند میں منعقدہ 58ویں بین الاقوامی کیمسٹری اولمپیاڈ میں بھارت کے چاروں طلبہ نے طلائی تمغے جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
جماعت اسلامی ہند کے اعلیٰ سطحی وفد کی جنترمنتر احتجاج میں شرکت، سونم وانگچک اور تعلیمی اصلاحات کے لئے احتجاج کر رہے طلبہ سے اظہار یکجہتی
جماعت اسلامی ہند نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمدردی، انسان دوستی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، خصوصاً ان افراد کی تشویشناک صحت کے پیشِ نظر جو طویل عرصے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جماعت نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر طلبہ کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ بامقصد مذاکرات کا آغاز کرے، ان کو سنجیدگی سے سنے اور ان کے جائز، منصفانہ اور آئینی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔
Congress Allegations: ’’ہندوتوا کے ذریعے طلبا کو کیا جارہا ہے تیار جو بن سکتا ہے ملک کی تباہی کا باعث‘‘ این سی ای آر ٹی کی نئی کتابوں پر حسین دلوئی کی سخت تنقید
حسین دلوئی نے مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو اور ان کے خاندان پر زمین کی خریداری سے متعلق الزامات کے معاملے میں غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔
Three Language Policy: کانگریس لیڈر دگ وجے سنگھ نے پی ایم مودی کو لکھا خط، سی بی ایس ای کی ’سہ لسانی‘ پالیسی پر فوری روک لگانے کا کیا مطالبہ
تعلیم، خواتین، اطفال، نوجوانوں اور کھیلوں سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین دگ وجے سنگھ نے اپنے خط میں کہا کہ تعلیمی سیشن شروع ہونے کے بعد کسی نئی پالیسی کو اچانک نافذ کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ملک بھر کے لاکھوں طلبہ، ہزاروں اسکولوں اور والدین کے لیے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔





