Bharat Express DD Free Dish

Nita Ambani honored by Massachusetts Governor: نیتا امبانی کو میسا چوسٹس کے گورنر نے اعزاز سے نوازا

گورنر کے دفتر نے کہا، ” یہ اعزاز تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، کھیل ، فنون، ثقافت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں نیتا امبانی کے مؤثر کام اور لگن کو تسلیم کرتا ہے

میسا چوسٹس (امریکہ ) 16 فروری 2025 ، ریلائنس فاؤنڈیشن کی بانی چیئر پرسن نیتا امبانی کو امریکی ریاست میسا چوسٹس کی گورنر مورا ہیلی نے اعزاز سے نوازا ہے۔ نیتا امبانی کو دیا گیا اعزاز انہیں ایک بصیرت اور انسان دوست شخصیت کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ نیتا امبانی نے یہ اعزاز بوسٹن میں ایک خصوصی تقریب میں حاصل کیا۔

گورنر کے دفتر نے کہا، ” یہ اعزاز تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال ، کھیل ، فنون، ثقافت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں نیتا امبانی کے مؤثر کام اور لگن کو تسلیم کرتا ہے، جس نے ہندوستان اور عالمی سطح پر لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے ۔ “

نیتا امبانی بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی فن ، روایت اور ثقافت کو ظاہر کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ یہاں تک کہ بوسٹن میں ہونے والے پروگرام میں، نیتا امبانی نے ہاتھ سے بنی ہوئی شکارگاہ بنارسی ساڑھی پہنی ، جو کہ ہندوستان کے بھر پورفنی ورثے کی علامت ہے۔ پیچیدہ بنائی کی تکنیکوں اور روایتی کو نیا ڈیزائن کی خاصیت کے ساتھ، یہ ساڑی ہندوستانی دستکاری کی ایک مثال ہے ۔

بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read