Bharat Express

Karnataka 2nd PUC Result 2025: کرناٹک بورڈ سکینڈ پی یو سی کےریزلٹ کا اعلان، 73.4 فیصد طلبہ کامیاب

ریزلٹ ا سکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں اور مستقبل کے حوالے کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں

کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ (KSEAB) نے کرناٹک سیکنڈ پی یو سی کا نتیجہ جاری کیا ہے۔ طلباء اپنے کرناٹک پی یو سی 2 کا نتیجہ سرکاری ویب سائٹس karresults.nic.in اور kseab.karnataka.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ ریزلٹ کا لنک ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔ اس سال 73.4 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے، طلبہ کو اپنا رجسٹریشن نمبر اور تاریخ پیدائش درج کرنے کی ضرورت ہوگی۔ کرناٹک بورڈ کلاس 12 کا امتحان یکم مارچ سے 22 مارچ تک منعقد ہوا تھا۔

اتنے لاکھ بچوں اس امتحان میں شامل ہوئے

کرناٹک پری یونیورسٹی سرٹیفکیٹ (PUC) یا کلاس 12 کے امتحان کے لیے تقریباً 7 لاکھ طلبہ نے اندراج کیا اور 6,37,405 نے شرکت کی۔ ان 4,68,439طلباء نے امتحان پاس کیا ہے۔ کامرس اسٹریم میں 76.07 فیصد طلباء پاس ہوئے ،جب کہ آرٹس میں 53.29 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ سائنس میں 82.45 فیصد امیدوار پاس ہوئے۔

کرناٹک سیکنڈ PUC پاسنگ مارکس اسکیم کے مطابق، امیدواروں کو مجموعی طور پر کم از کم 33 فیصد نمبر حاصل کرنے چاہئیں۔ جو لوگ ایک یا دو مضامین میں پاس نہیں ہوسکے ہیں، انہیں سکینڈ PUC سپلیمنٹری امتحان 2025 میں بیٹھنے کا موقع دیا جائے گا، جسے اب کرناٹک سیکنڈ PUC امتحان 2 اور 3 کہا جاتا ہے۔

کرناٹک سیکنڈ PUC نتیجہ 2025: اس طرح ریزلٹ چیک کریں

سرکاری ویب سائٹ karresults.nic.in یا kseab.karnataka.gov.in پر جائیں

سیکنڈ PUC ریزلٹ کے لیے لنک پر کلک کریں

مطلوبہ اسناد کے ساتھ لاگ ان کریں

کرناٹک کلاس 12ویں کا ریزلٹ 2025 ظاہر کیا جائے گا

ریزلٹ ا سکور کارڈ ڈاؤن لوڈ کریں اور مستقبل کے حوالے کے لیے پرنٹ آؤٹ لیں

پچھلے سال 12ویں جماعت کے طلباء کا مجموعی پاس فیصد 81.15 فیصد تھا۔ لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب 84.87 فیصد رہا جبکہ 76.98 فیصد لڑکوں نے امتحان پاس کیا۔ ایک ودیالکشمی نے 598 نمبروں کے ساتھ سائنس اسٹریم میں ٹاپ کیا۔ گیانوی ایم 597 نمبروں کے ساتھ کامرس ٹاپر کے طور پر ابھری جب کہ تین طلباء نے آرٹس اسٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read