کانگریس کے پانچ اراکین پارلیمنٹ کو لوک سبھا سے معطل کیا گیا۔
Congress MPs Suspended From Lok Sabha: لوک سبھا میں کانگریس کے 14 اراکین پارلیمنٹ کو موجودہ سرمائی اجلاس سے معطل کردیا گیا ہے۔ لوک سبھا سے پہلے کانگریس کے پانچ اراکین پارلیمنٹ ٹی این پرتاپن، ہبی ایڈن، جیوتی منی، رمیا ہری داس اورڈین کوریا کوس سے معطل کیا گیا تھا۔ حالانکہ ہنگامہ آرائی نہیں رکنے کے بعد کانگریس کے مزید 4 اراکین سمیت 9 کل اراکین پارلیمنٹ اور مجموعی طورپر15 اراکین پارلیمنٹ کو معطل کردیا گیا۔ ٹی این پرتاپن، ہبی ایڈن، جیوتی منی، رمیا ہری داس اورڈین کوریا کے علاوہ بینی بیہنن، محمد جاوید، پی آرنٹراجن، کنی موجھی، وی کے شری کندن، کے سبرامنیم، ایس آرپارتھبن، ایس وینکٹیشن اور منیکم ٹیگورکو معطل کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل راجیہ سبھا سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک اوبرائن کو بھی موجودہ سیشن کی بقیہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔
#WATCH | Opposition MPs- Benny Behanan, VK Sreekandan, Mohammad Jawed, PR Natarajan, Kanimozhi Karunanidhi, K Subrahmanyam, SR Parthiban, S Venkatesan and Manickam Tagore-suspended from Lok Sabha for the rest of the session for “unruly conduct”
House adjourned till tomorrow. pic.twitter.com/gThKY50P7P
— ANI (@ANI) December 14, 2023
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے لوک سبھا میں کہا کہ ہم سب متفق ہیں کہ کل (بدھ، 13 دسمبر) کی بدقسمتی والا سانحہ لوک سبھا اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سنگین کوتاہی تھی اور اس معاملے میں لوک سبھا اسپیکر کے حکم پراعلیٰ سطحی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موضوع پر کسی بھی رکن پارلیمنٹ سے سیاست کی امید نہیں کی جاتی، ہمیں پارٹی سے اوپراٹھ کر کام کرنا ہوگا۔ پارلیمنٹ میں سیکورٹی میں چوک کی اس طرح کے حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس وقت کے لوک سبھا اسپیکروں کے حکم کے مطابق کارروائی کی جاتی رہی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی معطلی پرجے ڈی یو صدر للن سنگھ نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لئے آج اراکین پارلیمنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔ حکومت اپنی ناکامی کو چھپا رہی ہے۔
اپوزیشن کا مطالبہ
آج صبح پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس شروع ہونے سے پہلے آگے کی حکمت عملی سے متعلق اپوزیشن کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، ”انڈیا (انڈیا الائنس) کی پارٹیاں مطالبہ کر رہی ہیں۔ نمبرایک: کل پارلیمنٹ میں ہوئے بے حد سنگین اور خطرناک سیکورٹی چوک پردونوں ایوانوں میں وزیرداخلہ بیان دیں اور اس کے بعد اس پر بحث ہو۔” انہوں نے مزید لکھا، ”دراندازی کرنے والوں کو وزیٹرپاس دلوانے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرتاپ سمہا کے خلاف سکت کارروائی ہو۔ مودی حکومت کی جانب سے ان کے مکمل طور پر جائزاورمعقول مطالبات کو ماننے سے انکارکے سبب لوک سبھا اورراجیہ سبھا کی کارروائی آج صبح ملتوی کردی گئی۔”
-بھارت ایکسپریس