Bharat Express

Parliament security breach

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پارلیمنٹ سیکورٹی لیپس کیس میں نیلم آزاد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

13 دسمبر 2023 کو کچھ لوگوں نے پارلیمنٹ کے اندر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں پیلے رنگ کا اسپرے بھی کیا تھا۔ پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرے ہوئے تھے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران، اپوزیشن کی صفوں سے تعلق رکھنے والے 100 لوک سبھا ممبران کو پارلیمنٹ کی سیکوریٹی کی خلاف ورزی کے معاملے پر وزیر داخلہ امیت شاہ سے بیان دینے کا مطالبہ کرنے والے پلے کارڈز اور نعرے لگانے کے بعد غیر اخلاقی رویے کے لیے ایوان زیریں سے معطل کر دیا گیاتھا۔

پارلیمنٹ اسموک حملہ  کے مرکزی ملزم للت جھا کی عدالتی تحویل میں بھی 5 جنوری تک عدالت نے توسیع کی۔ جس طرح ملزم  پارلیمنٹ کے اندر داخل ہوا اس کی وجہ سے بہت ہنگامہ ہوا تھا

Parliament Security Breach Case: دہلی پولس پارلیمنٹ میں دراندازی کرنے والوں کا پولی گرافی ٹیسٹ کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لیے دہلی پولیس نے دہلی کی پٹیالہ کورٹ سے اجازت طلب کی ہے۔ عدالت پولیس کی درخواست پر 2 جنوری کو سماعت کرے گی۔ فی الحال تمام ملزمین 5 جنوری تک عدالتی …

ملکارجن کھرگے نے دھنکھر کے خط کے جواب میں کئی اہم باتیں لکھی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’’اسپیکر ایوان کا نگہبان ہوتا ہے اور اسے ایوان کے وقار کو برقرار رکھنے، پارلیمانی مراعات کے تحفظ اور بحث، مباحثے اور جوابات کے ذریعے اپنی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانے کے عوام کے حق کے تحفظ کے لیے سب سے آگے ہونا چاہیے۔

آپ کو بتادیں کہ 21 دسمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے دہلی پولیس کو پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں نیلم آزاد کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ آئین میں اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ کہتے ہیں کہ میری ذات کی وجہ سے میری توہین ہو رہی ہے۔ اگر تمہارا یہ حال ہے تو مجھ جیسے دلت کا کیا حال ہوگا؟ جب میں ایوان میں بولنے کے لیے اٹھتا تھا تو مجھے بولنے کا موقع نہیں دیا جاتا تھا۔

پارلیمنٹ پر 2001 کے دہشت گردانہ حملے کی برسی پر لوک سبھا کی کارروائی کے دوران، دو لوگ ناظرین کی گیلری سے ایوان میں داخل ہوئے اور 'کین' کے ذریعے پیلا دھواں پھیلا دیا۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران 13 دسمبرکوپارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بڑی چوک والا حادثہ سامنے آیا تھا۔ اس دن دوپہرکے تقریباً ایک بجے دو نوجوان لوک سبھا کی کارروائی کے دوران وزیٹرس گیلری سے فلورپرکود گئے۔