Bharat Express

علاقائی

سال 2016 میں یوپی کی اکھلیش حکومت کے ذریعہ بڑھائے گئے مدارس کے سائنس ٹیچروں کو ہر ماہ 8000 (گریجویٹ مدرسہ ٹیچر) اور 15000  روپئے (ماسٹرس مدرسہ ٹیچر) کا اعزازیہ دیا جا رہا تھا۔ پہلے مرکزی حکومت نے اس اعزازیہ پر روک لگائی تھی اور اب یوگی حکومت نے بھی اسے بند کردیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں اس وقت شدید سردی پڑ رہی ہے۔ دہلی میں اس ہفتے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

ای ڈی نے بہار میں بانکا ضلع کے کٹوریا علاقے کے سابق ایم ایل اے راجکشور یادو عرف پپو یادو کو سمن جاری کیا تھا اور 9 جنوری کو صبح 11 بجے پوچھ گچھ کے لیے ایجنسی کے دفتر میں بلایا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اجتماعی آبروریزی متاثرہ بلقیس بانو جذباتی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈیڑھ سال میں پہلی بارمسکرائی ہوں۔ بلقیس بانو کو انصاف دلانے کے لئے کئی خواتین نے مدد کی۔ اس میں 4 بے حد اہم رہیں۔ آئیے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن سے پہلے اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے عوام کے نام ایک پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرشیئر کیا ہے۔

ای ڈی نے ایک بیان میں کہا کہ امانت اللہ خان کی جانب سے وقف بورڈ کی جائیدادوں کو غلط طریقے سے لیز پر دے کر اور بورڈ کی چیئرمین شپ کے دوران ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کے معاملے میں چھاپے مارے گئے تھے۔

چار سال کے بیٹے کے قتل کے معاملے میں اسٹارٹ اپ کمپنی کی 39 سالہ سی ای او سوچنا سیٹھ سے متعلق پولیس نے کہا کہ خاتون شروع سے ہی جھوٹ بول رہی ہے۔

ایس پی مینا نے بتایا کہ وہ خود ٹینڈر کے لیے ملزم شکلا کے دفتر گئے تھے اور انہیں اس کی سرگرمیوں پر شک تھا۔ فی الحال اس پورے معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد ملزم نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

شندے حامی اراکین اسمبلی کی نا اہلی پر کل (10 جنوری) کو اسپیکرراہل نارویکر فیصلہ لے سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ادھو ٹھاکرے گروپ نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔

این سی پی سربراہ شرد پوار نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’خاتون پرجوکچھ گزرا ہے اوراس کی فیملی کے 7 اراکین کا قتل کیا گیا ہے... اسے دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ مہاراشٹرحکومت اس معاملے کوسنجیدگی سے لےگی۔‘‘