Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

دہلی-این سی آر میں دیوالی سے پہلے فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بہت سے علاقوں میں اے کیو آئی 300 سے تجاوز کر گیا ہے اور گریپ اسٹیج-1 نافذ کر دیا گیا ہے۔ جانیں کون سے علاقوں میں حالات سب سے زیادہ خراب ہیں۔

آج دھن تیرس کا تہوار ہے اور اس دن لوگ خریداری کے لیے سناروں کی دکان پر جاتے ہیں۔ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف چاندی کی قیمت میں طویل عرصے کے بعد کمی آئی ہے۔

دہلی-این سی آر کی ہوا ”خراب“ زمرے میں پہنچ چکی ہے اور آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس درمیان، بہار اور جھارکھنڈ میں موسم صاف اور خوشگوار بنا ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ندیاں ”ترقی کی شاہراہوں“ کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ 2014 کے بعد پانچ آپریشنل آبی گزرگاہوں سے بڑھ کر اب ان کی تعداد 30 سے ​​زیادہ ہو گئی ہے، جس سے لاجسٹک اور سیاحت کو فروغ ملا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان 2014 سے پہلے کے ’کمزور پانچ‘ سے گزشتہ ایک دہائی میں اصلاحات کی وجہ سے دنیا کی سب سے ٹاپ پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ’جب ہم 2014 میں اقتدار میں آئے تو ہندوستان کی نصف آبادی کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں تھا۔ ہم نے 50 کروڑ سے زیادہ جن دھن اکاؤنٹس کھولے۔ ہم نے بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات کیں‘۔

ماؤ نواز تشدد کو ترقی مخالف قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، "ماؤ نواز دہشت گردی کا بحران اپنے اختتام کے قریب ہے اور ہندوستان جلد ہی اس خطرے سے آزاد ہو جائے گا۔ پہلے 125 اضلاع متاثر تھے لیکن اب صرف 11 رہ گئے ہیں"۔

بھارت ایکسپریس کے خفیہ رپورٹر راجو گپتا اور ایس آئی ٹی کے سربراہ سبودھ جین کی خصوصی تحقیقاتی رپورٹ 'آپریشن زہر کا قہر' نے تہوار کے موسم میں دہلی-این سی آر کے بازاروں میں فروخت ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء جیسے پنیر، ماوا اور گھی میں بڑے پیمانے پر ملاوٹ کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دنیا سمجھتی تھی کہ ہندوستان بہت سے مسائل میں گھرا ہوا ہے، وہ کبھی ان پر قابو نہیں پا سکے گا۔ تاہم گزشتہ 11 سالوں میں ہندوستان نے ہر ڈر کو دور کیاہے اور ہر چیلنج پر قابو پا لیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسٹاف کو رجسٹرار پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے یونیورسٹی کے سنجیدہ و باوقار ماحول کو برقرار رکھنے کے تئیں صفائی ملازمی`ن کے عہد اور ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

بہاراسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلے کے لئے کانگریس نے اپنے 40 اسٹار کیمپینرکی فہرست جاری کی ہے۔ فہرست میں پارٹی کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے، پارٹی رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی، سونیا گاندھی، ڈاکٹرسید ناصرحسین، عمران پرتاپ گڑھی، پپویادو اور کنہیا کمار کو شامل کیا گیا ہے۔