Police action against Gangs of Wasseypur: دھنباد میں ’گینگز آف واسے پور‘ کے خلاف پولیس کی کارروائی، پرنس خان کے 7 ساتھیوں کو کیا گرفتار
پرنس خان جھارکھنڈ کا ’موسٹ وانٹڈ‘ مجرم ہے، جو گزشتہ چار برسوں سے دبئی میں پناہ لیے ہوئے ہے۔ جھارکھنڈ پولیس کی درخواست پر انٹرپول نے اس کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ قتل اور وصولی کے کئی معاملات میں مطلوب پرنس خان اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے وارداتوں کی ذمہ داری لیتا رہا ہے۔
Jharkhand Crime News: جھارکھنڈ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، لڑکے نے نابالغ لڑکی کو کلہاڑی سے کیا قتل، جانئے کیا تھی وجہ
اطلاع ملتے ہی رائڈیہ تھانہ انچارج سندیپ کمار یادو پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور ملزم کو وہیں سے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر گُملا صدر اسپتال بھیج دیا ہے۔
Campaigning ends for first phase of Bihar polls: بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم ختم، سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران نے کی ووٹروں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش
وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امت شاہ، وزیراعلیٰ نیتیش کمار، تیجسوی یادو، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرشانت کشور نے مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔ پہلے مرحلے میں 6 نومبر کو 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔
Bihar Assembly Election 2025: بہاراسمبلی الیکشن میں مکیش سہنی کا بڑا فیصلہ، گورا بورام سیٹ پر بھائی سنتوش کو بٹھایا، مسلم امیدوار کی حمایت کا اعلان
مکیش سہنی نے کہا کہ ابتدائی دور میں اس اسمبلی حلقہ سے آرجے ڈی اور وی آئی پی کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ کئی بار آر جے ڈی امیدوارکو سمجھانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ نہیں مانے۔ اس لئے ہم نے بڑا دل دکھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔
Meerut Murder Case: پولیس کا سنسنی خیز انکشاف، میرٹھ میں امام نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی کا گلا کاٹ کرکیا تھا قتل، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
ایک پڑھی لکھی خاتون نعیمہ یاسمین کی لرزہ خیز موت کا پولیس نے انکشاف کیا ہے۔ یہ قتل میرٹھ ضلع کے جانی تھانہ علاقے میں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل ہوا تھا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں خاتون کے شوہر اوراس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے۔
Bihar Assembly Elections 2025 : آئی اے این ایس-میٹرائز سروے: بہار میں این ڈی اے کو واضح برتری، اکیلے بی جے پی کو 80 سے زائد سیٹیں ملنے کا امکان
انتخابات سے قبل جاری کیے گئے آئی اے این ایس-میٹرائز سروے کے مطابق، بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کی حکومت بننے کے امکانات مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ اس سروے نے اپوزیشن انڈیا الائنس کے لیے مایوس کن تصویر پیش کی ہے۔
Delhi High Court : بیوی کے زیورات لینا ظلم نہیں، دہلی ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
دہلی ہائی کورٹ نے ازدواجی تنازعہ کے معاملے میں ایک اہم فیصلہ دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بیوی کے زیورات لینے بھر سے اس کے خلاف ظلم کا معاملہ نہیں چلایا جا سکتا ہے۔
A horrific incident in Mumbai: ممبئی میں خوفناک واردات، کھانا نہ لانے پر ٹیکسی ڈرائیور جاوید خان کو پیٹ پیٹ کر کر دیا گیا قتل
پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے چار میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر باقی تینوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزم آپس میں رشتہ دار ہیں اور پرتاپ گڑھ کے ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
Bihar Election 2025: بہار میں سیاسی ہلچل! خاتون کانگریس لیڈر نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ہوبہو نقل اتاری
شیلی ونود کے اس بیان اور ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جنتا دل (یونائٹڈ) کے کئی رہنماؤں نے اس حرکت کو “غیر شائستہ“ اور “خواتین کے شایانِ شان نہ ہونے والا طرزِ بیان” قرار دیا ہے۔
Deputy SP Rishikant Shukla Suspended : دس سال کی نوکری اور 100 کروڑ کی جائیداد، کہاں سے بھر لیا خزانہ؟
کانپور کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رشیکانت شکلا کو محکمہ داخلہ نے غیر متناسب اثاثہ جات کے معاملے میں معطل کر دیا ہے۔ ویجیلنس نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کی جانچ شروع کر دی ہے۔





