Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

راہل گاندھی نے ہریانہ انتخابات کی ووٹر فہرست میں دھاندلی کا الزام لگایا، الیکشن کمیشن نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے  راہل کے الزامات کا جواب دیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کے لگائے گئے الزامات کو سراسر ’جھوٹا اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ بی جے پی کا یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے۔

جھارکھنڈ کے آئی پی ایس انوراگ گپتا نے ڈی جی پی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے منگل کی دیر شام اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ ان کے استعفے کو حکومت نے منظور کیا ہے یا نہیں، یہ واضح نہیں ہو سکا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جمعرات کو ہوگی، جس میں ریاست کے 121 اسمبلی حلقوں کے ووٹر 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس مرحلے میں 3 کروڑ 75 لاکھ سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جبکہ کئی بڑے سیاسی چہروں کی ساکھ بھی داؤ پر لگی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں کانگریس کی زبردست جیت کو ہار میں بدلا گیا۔ 25 لاکھ ووٹوں کی چوری کی گئی۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے بدھ کے روز (05 نومبر، 2025) پریس کانفرنس کرکے ہریانہ میں ووٹ چوری کا الزام لگایا۔ انہوں نے ہریانہ الیکشن میں انتخابی بے ضابطگیوں کا دعویٰ کیا اورکہا کہ کانگریس کی جیت کوبی جے پی کی جیت میں بدلنے کا منصوبہ بنایا گیا۔

یوپی کے مرزا پور ضلع میں ٹرین کے نیچے آنے سے تقریباً 5 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کا نوٹس لے کر ہر ممکن مدد کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک دیو کے 555ویں پرکاش پرو (جینتی) اور کارتک پورنیما – دیو دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، جو ہمدردی، مساوات، سادگی اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہیں۔

چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وِشنو دیو سائی نے بلاس پور میں پیش آئے دردناک ٹرین حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے جان گنوانے والے افراد کے لواحقین کے لیے پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے پچاس ہزار روپے کے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) 160 سے زائد سیٹیں جیتے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام این ڈی اے حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور بہتر طرزِ حکمرانی سے مطمئن ہیں۔