عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا اعلان ہوگیا ہے۔
لوک سبھا الیکشن کے لئے بنائے گئے انڈیا الائنس میں سیٹ شیئرنگ کا عمل جاری ہے۔ کانگریس اورعام آدمی پارٹی میں بھی الائنس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے آج مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی چار سیٹوں پرامیدوار اتارے گی جبکہ تین سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ دہلی میں کانگریس کو چاندنی چوک، شمال مغربی دہلی اورشمال مشرقی دہلی کی سیٹ دی گئی ہے۔ جبکہ نئی دہلی، جنوبی دہلی، مغربی دہلی اورمشرقی دہلی سیٹوں پرعام آدمی پارٹی کے امیدواربی جے پی کا مقابلہ کریں گے۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں کانگریس جنرل سکریٹری اوررکن پارلیمنٹ مکل واسنک، دہلی پردیش صدراروندرسنگھ لولی اور دیپک بابریا موجود رہے۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک، آتشی مارلینا اورسوربھ بھاردواج نے دہلی، ہریانہ، گجرات اورگوا میں الائنس کا اعلان کیا۔ عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے لیڈران نے کہا کہ پنجاب میں دونوں پارٹیوں کے لیڈران نے فیصلہ کیا ہے کہ الگ الگ الیکشن لڑیں گے، لیکن باقی ریاستوں میں ہمارا اتحاد ہوا ہے اورمضبوطی سے بی جے پی کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔
कांग्रेस महासचिव और सांसद मुकुल वासनिक ने बताया कि AAP नई दिल्ली, पश्चिमी दिल्ली, दक्षिणी दिल्ली और पूर्वी दिल्ली से चुनाव लड़ेगी, जबकि चांदनी चौक, उत्तर पूर्व और उत्तर पश्चिम पर अपना उम्मीदवार उतारेगी.
Delhi | Congress and AAP announce seat-sharing for the upcoming Lok Sabha elections 2024.
Congress general secretary and MP Mukul Wasnik says, “Delhi Lok Sabha has 7 seats. AAP will contest on 4 – New Delhi, West Delhi, South Delhi and East Delhi; Congress will contest on 3 -… pic.twitter.com/rxi2i5fBqF
— ANI (@ANI) February 24, 2024
دہلی کے علاوہ گجرات اورہریانہ میں بھی الائنس ہوا ہے۔ گجرات میں 24 پرکانگریس لڑے گی جبکہ دوسیٹوں پرعام آدمی پارٹی کے امیدوارمقابلہ کریں گے۔ گجرات میں بھروچ اوربھاؤ نگرسیٹ عام آدمی پارٹی کو دی گئی ہے۔ اس طرح ہریانہ میں بھی 9 اورایک فارمولہ تیارکیا گیا ہے۔ ہریانہ میں 9 سیٹوں پرکانگریس لڑے گی جبکہ کروچھیترا سیٹ پرعام آدمی پارٹی کا امیدوارہوگا۔ چندی گڑھ سیٹ پردونوں پارٹیوں کے درمیان کافی منتھن ہوئی، اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چنڈی گڑھ سیٹ پرکانگریس امیدواراتارے گی۔ گوا میں دونوں سیٹوں پرکانگریس امیدواراتارے گی۔
کانگریس لیڈر مکل واسنک نے بتایا کہ انڈیا الائنس پارٹیوں کے دردمیان سیٹ شیئنگ پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ سیٹ تقسیم پرلمبی بات چیت ہوئی اورتب جاکرسیٹ شیئرنگ سمجھوتہ فائنل ہوا۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سندیپ پاٹھک نے کہا کہ آج جمہوریت جس صورتحال سے گزر رہی ہے۔ الیکشن کی چوری ہو رہی ہے۔ ایسے میں آج ملک کو ایک ایمانداراور مضبوط متبادل کی ضرورت ہے۔ الائنس میں آنے کا مقصد ملک کو بچانا ہے۔ اس الیکشن کو انڈیا الائنس لڑے گی اور بی جے پی کی حکمت عملی میں الٹ پھیرہوجائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔