Bharat Express

PM Modi In Varanasi: کاشی میں نصف شب وزیراعظم مودی نے کئی پروجیکٹوں کا لیا جائزہ، سی ایم یوگی بھی رہے موجود

وزیراعظم نریندر مودی ایودھیا میں رام للا کی پران پرتشٹھا کے بعد پہلی بار کاشی پہنچے ہیں۔ لوک سبھا سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے پارلیمانی حلقہ کا دورہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔ اس دوران وہ تقریباً 14000 کروڑ روپئے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ایودھیا میں رام للا پران پرتشٹھا کے بعد وزیراعظم نریندر مودی پہلی بار کاشی دورے پر جمعرات کی رات پہنچے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی خصوصی طیارے سے وارانسی کے لال بہادرشاستری ایئرپورٹ پرپہنچے۔ ایئرپورٹ پرپہنچے وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیراعظم مودی کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا۔ وزیراعظم مودی کے دو روزہ وارانسی دورے کے دوران تقریباً 25 کلو میٹر لمبا روڈ شو کرنے کے ساتھ کئی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی 23 فروری کو وارانسی میں 14,000 کروڑ روپئے سے زیادہ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اورافتتاح کریں گے۔ 23 فروری کو وزیراعظم مودی کئی پروگرام میں شامل ہوں گے۔ وہ بنارس ہندو یونیورسٹی بھی جائیں گے۔ وہاں وہ سنسد سنسکرت مقابلے کے ٹاپرس کو سرٹیفکیٹ دیں گے۔

اس کے بعد وہ سیرگوردھن میں سنت روی داس مندرجائیں گے، جہاں وہ سنت روی داس کی پوجا کریں گے اور لنگر (کمیونٹی ڈنر) میں ’پرساد‘ لیں گے۔ وزیراعظم مودی سنت روی داس کے ایک مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے اوراجتماع سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کرکھیاواں واقع بناس ڈیری پلانٹ کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم 14,000 کروڑ کے منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیراعظم مودی تقریباً 14,316 کروڑ روپئے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ ان میں سے وہ 10,972 کروڑ روپئے کے 23 منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور 3,344 کروڑ روپئے کے (ایک درجن سے زیادہ) منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ پی ایم مودی بڑا لال پور میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹکنالوجی (این آئی ایف ٹی) احاطے، بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں نیشنل سینٹرفار ایجنگ، بھارت مالا اسکیم کے تحت بننے والے وارانسی-رانچی-کولکاتا ایکسپریس وے سمیت 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

کئی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد کا پروگرام

اس موقع پرلال بہادرشاستری انٹرنیشنل ایئرپورٹ، وارانسی میں ملٹی لیول کارپارکنگ اور کرکھیاوں میں وارانسی میڈیکل کالج، سنت گرو رویداس میوزیم اور پارک میں بی ایچ ای ایل کے جدید ریسرچ اینڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورہ کے دوران کھیاون میں بنارس کاشی سنکول ڈیری کا افتتاح کیا جائے گا، سگرا اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش، رمنا اور پنچ کوشی پرکرما مارگ میں پیدا ہونے والے کچرے سے چارکول پلانٹ کا کام کیا جائے گا۔

    Tags: