PM Modi Article 370: آرٹیکل 370 اب تاریخ کا حصہ…! ساتویں برسی پر وزیر اعظم مودی کا بڑا پیغام، جانیے کتنی آئی تبدیلی
آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ساتویں برسی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا فیصلہ جموں و کشمیر اور لداخ کی ترقی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں کے دوران دونوں مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، کھیل اور صنعت و کاروبار کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
حکومت نے حد بندی بل پر مانگی حمایت تو ڈٹ گئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، کہا- ’’نہیں، پہلے امت شاہ…‘‘ اب کیا ہے آگے کی حکمت عملی
پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے درمیان مرکزی وزیرکرن رجیجو نے راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی سے تقریباً 50 ملاقات کی۔ میٹنگ میں دہلی پولیس کی کارروائی، وزیرداخلہ کے بیان، حد بندی بل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اکھلیش یادو نے برہمن سمّیلن کے اسٹیج سے یوگی حکومت کو گھیرا، وکاس دوبے کو یاد کرتے ہوئے کہا- ’’گاڑی پلٹنے سے بچ گئی حکومت‘‘
یوپی اسمبلی الیکشن 2027 سے پہلے برہمنوں کواپنے ساتھ لانے کے لئے سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادونے جنیشورمشرا کی جینتی پربغیرنام لئے وکاس دوبے کویاد کیا اور یوگی حکومت سے متعلق بڑا دعویٰ کیا۔
Mark Zuckerberg Apologize: ’’تین دنوں کے اندر معافی مانگیں مارک زکربرگ…‘‘ وزیراعظم مودی کے ویڈیو پابندی پر پارلیمانی کمیٹی کا الٹی میٹم
لوک سبھا سکریٹریٹ نے منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں مارک زکربرگ سے عوامی طورپر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اگر مارک زکر برگ نے مقررہ مدت میں معافی نہیں مانگی توان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Nitish Kumar Met Lok Sabha Speaker: وزیر اعظم مودی سے ملاقات کے بعد نتیش کمار کی لوک سبھا اسپیکر سے بھی ملاقات، سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں تیز
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار نے بدھ کے روز نئی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ان کے دفتر میں شائستگی ملاقات کی۔
’’مدارس کودہشت گردی کا اڈہ قراردینا انتہائی غیرذمہ دارانہ‘‘، مولانا سید ارشد مدنی نے یوپی کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے ذریعہ مدارس سے متعلق دیئے گئے بیان کی سخت مذمت کی
جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ جن مدارس پر آج الزامات لگائے جا رہے ہیں، انہی مدارس کے علما نے تحریکِ آزادی میں اہم کردارادا کیا، پھانسی کے پھندے قبول کیے، جیلیں کاٹیں اور برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند اور اس کے علما کی قربانیوں کوہندوستان کی آزادی کی تاریخ کا روشن باب قرار دیا۔
Bombay High Court Order: ای 20 تنازع: نتن گڈکری کو بڑی راحت، بمبئی ہائی کورٹ کا ڈیپ فیک اور اے آئی مواد ہٹانے کا حکم
ممبئی: ای-20 ایندھن (E20 Fuel) تنازع سے متعلق ڈیپ فیک ویڈیوز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کی گئی جعلی تصاویر پر بمبئی ہائی کورٹ نے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری کو عبوری راحت دیتے ہوئے عدالت نے متنازع مواد کو فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Weather Update: ’سسٹم ہینگ‘ کر دے گا مانسون…! 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور موسلا دھار بارش، اتر پردیش، بہار سے دہلی تک ہاہاکار
نئی دہلی: محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 5 اگست کے لیے دہلی، اتر پردیش، بہار، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت 15 سے زائد ریاستوں میں موسلا دھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ چکرواتی گردش (سائیکلونک سرکولیشن) کے فعال ہونے کے باعث کئی ریاستوں میں جل بھراؤ، لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہواؤں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
Udhayanidhi leaves Thanjavur police station: اپوزیشن لیڈر اُدے ندھی اسٹالن سے پولیس کی تفتیش مکمل، رہائی کے بعد کارکنوں کا پُرجوش استقبال
پولیس نے ادے ندھی اسٹالن کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی مختلف دفعات، تمل ناڈو خواتین کو ہراساں کرنے کی ممانعت سے متعلق قانون کی دفعہ 4 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Assam Flood: آسام میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 87 ہوئی، 11.45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 25 اضلاع میں راحت اور بازآبادکاری کا عمل جاری
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس وقت 224 ریلیف کیمپوں میں 73 ہزار 74 بے گھر افراد کو پناہ دی جا رہی ہے، جبکہ 1,844 ریلیف تقسیم مراکز کے ذریعے متاثرین کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر 29 ہزار 985 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔





