پرشانت کشور نے سمراٹ چودھری کی بتائی حقیقت، بہار کی قیادت پر اٹھائے سوال، بانکی پور ضمنی الیکشن کے نتائج پر کہی یہ بڑی بات
بانکی پور ضمنی انتخاب 2026 میں بی جے پی کے 30 سال پرانے گڑھ کو منہدم کرنے کے بعد، جن سوراج کے ایم ایل اے پرشانت کشور نے واضح کیا کہ ان کی سمراٹ چودھری سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بلکہ وہ بہار کے مستقبل اور قیادت کی لڑائی ہے۔ انہوں نے سمراٹ چودھری کی تعلیمی قابلیت، مجرمانہ پس منظر اور بیان بازی پر سنگین سوالات اٹھائے۔
’’عوام ناراض ہے… نتیش کمار کو ووٹ دیا، سی ایم کسی اور کو بنا دیا…‘‘ بانکی پور میں بی جے پی کی ہار پر جے ڈی یو ایم ایل اے اننت سنگھ کا بڑا سوال
جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ نے کہا ہے کہ بانکی پور میں بی جے پی کی شکست کی سب سے بڑی وجہ عوام کی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نتیش کماریہاں ہوتے تو ایسا نہیں ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ الیکشن میں عوام نے نتیش کمار کے نام پر ووٹ دیا تھا۔ عوام کے درمیان قیاس آرائی ہے کہ انہیں ہٹا دیا گیا۔
UP Monsoon Session 2026: وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر لے کراحتجاج کرنا پڑا بھاری، اسمبلی کے پورے سیشن سے معطل کردیئے گئے ایم ایل اے سچن یادو
فیروزآباد واقع جسرانا سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سچن یادو کو اسمبلی میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر لے کراحتجاج کرنے کی وجہ سے اسپیکر نے پورے سیشن کے لئے معطل کردیا ہے۔
Udhayanidhi Stalin will be released: ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادے ندھی کی حراست پر مدراس ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، کہا- ’’پوچھ گچھ کے بعد…‘‘
مدراس ہائی کورٹ نے ادے ندھی اسٹالن معاملے میں کہا کہ پوچھ گچھ پوری ہونے کے بعد انہیں رہا کیا جائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کی گرفتاری یا ریمانڈ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
Kerala Flood: کیرالہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوئی، 6 افراد لاپتہ؛ محکمۂ موسمیات نے شدید بارش کا جاری کیا انتباہ
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت پہاڑی اور سیلاب زدہ علاقوں کا رخ نہ کریں۔ محکمۂ موسمیات نے وسطی اور شمالی کیرالہ میں مزید شدید سے نہایت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث نئے سیلاب اور پہاڑی تودے گرنے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
PM Modi extends birthday wishes to Puducherry CM N Rangasamy: وزیراعظم مودی نے پڈوچیری کے وزیراعلیٰ این رنگاسوامی کو سالگرہ کی دی مبارکباد
وزیراعظم کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی لیڈروں، کارکنوں اور عوام کی جانب سے بھی این رنگاسوامی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔ کئی رہنماؤں نے ان کی عوامی خدمات اور سادہ طرزِ زندگی کو سراہتے ہوئے انہیں ایک تجربہ کار اور عوام دوست سیاست دان قرار دیا۔این رنگاسوامی پڈوچیری کی سیاست کے انتہائی بااثر اور مقبول لیڈروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
Datia By-Election: ’دادا نہیں تو راجا صحیح‘، پھر کیا ہوا؟ دتیا کا نعرہ بی جے پی کو لے ڈوبا!
دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں ’دادا نہیں تو راجا صحیح‘ کا نعرہ گونجتا رہا۔ نروتم مشرا کو ٹکٹ نہ ملنے پر عوام میں ناراضی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں کانگریس امیدوار کو بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔
Thank-you Letter to PM Modi: وزیر اعظم مودی کو شکریہ کا خط لکھنے والے مدورئی کے دکاندار کو وزیر اعظم کے دفتر سے جواب موصول، بولے: ’’یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے‘‘
تمل ناڈو کے شہر مدورئی کے ایک چھوٹے تاجر کو وزیر اعظم مودی کی جانب سے ذاتی نوعیت کا جوابی خط موصول ہوا، جس نے انہیں جذباتی کر دیا۔ وزیر اعظم کے دفتر (PMO) سے بھیجا گیا یہ خط اس وقت سامنے آیا جب مرکزی حکومت کی ایک قرض اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے دکاندار نیشنلَم مَنی نے وزیر اعظم کو شکریہ کا خط ارسال کیا تھا۔
e4m Urdu Journalism 40 Under 40 Conclave: ای4ایم اردو جرنلزم 40 انڈر 40 کانکلیو اینڈ ایوارڈز: اردو صحافت کے مستقبل پر سنجیدہ مکالمہ، نوجوان صحافیوں کی خدمات کا اعتراف
’اردو جرنلزم 40 انڈر 40 کانکلیو اینڈ ایوارڈز‘ کا کامیاب انعقاد کیا، جہاں ملک بھر سے اردو صحافت کے سینئر مدیران، مصنفین، پالیسی سازوں اور ابھرتے ہوئے صحافیوں نے شرکت کی۔ ذمہ دار صحافت، ڈیجیٹل تبدیلی اور نئی نسل کو اردو سے جوڑنے پر زور دیا۔
Karnataka Cabinet Expansion: کرناٹک کابینہ میں نہیں ملی جگہ، ناراض دو اراکین اسمبلی نے دے دیا استعفیٰ، ڈی کے شیو کمار کے لئے آگئی بڑی مصیبت
کرناٹک حکومت کے کابینہ توسیع سے متعلق کانگریس نے 20 وزرا کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں کئی نئے چہروں کو موقع دیا گیا ہے جبکہ کئی پرانے لیڈران بھی شامل ہیں۔





