Bharat Express

علاقائی

یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بابا وشوناتھ اورآدی شنکرآچاریہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھگوان نے کہا کہ میں وشوناتھ ہوں، گیان واپی کا مجسمہ جس کی عبادت کے لئے آپ کیرالہ سے یہاں آئے ہیں۔

مہاوکاس اگھاڑی میں ممبئی کی سیٹوں پرمعاملہ پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس 36 میں سے 18، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 20 اوراین سی پی شرد پوارگروپ کی جانب سے 7 سیٹوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

بہارکے پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپویادو نے وقف بورڈ ترمیمی بل کے خلاف یاترا نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقف بورڈ بل کے خلاف ہیں۔ پپویادو نے کہا کہ وہ اس سے متعلق بہار میں 29 ستمبر سے وقف آئینی حقوق یاترا نکالیں گے۔

دہلی کے آئندہ اسمبلی انتخابات سے متعلق بی جے پی نے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔ اس درمیان اسمرتی ایرانی قومی دارالحکومت کی سیاست میں سرگرم طورپرنظرآرہی ہیں۔

شاہدرہ کے ایک تاجر کا کردار بھی شک کی زد میں ہے۔ اس کا بیٹا دبئی میں سٹے بازی کا کاروبار چلاتا ہے اور وہ خود لارنس بشنوئی گینگ کا فائنسر ہے۔

جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور ادھم پور میں فوج، سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر دو ماہ سے زیادہ وقت  سے دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد اچانک حملہ کرتے ہیں اور پھر پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں غائب ہو جاتے ہیں۔

آئی وی ایل پی فیض یافتہ مونیکایادو کی اسٹارٹ اپ کمپنی طلبہ کو برسر موقع دستیاب سیکھنے کے آلات کا استعمال کرکے ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد کر رہا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کام کر رہی ہیں، اور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔ اس سے دو دن پہلے پٹن ضلع میں بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا، جہاں گنیش وسرجن کے دوران چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعہ کو سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس میں فوج کے چار جوان زخمی ہو گئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

تسلیم شدہ کمپنیوں میں اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ، اڈانی پورٹس اینڈ سپیشل اکنامک زون لمیٹڈ، اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ، اڈانی انرجی سلوشنز لمیٹڈ، اڈانی ٹوٹل گیس لمیٹڈ، امبوجا سیمنٹس، اڈانی پاور لمیٹڈ، اور اڈانی ولمار لمیٹڈ شامل ہیں۔