Urdu Conclave 2026

Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، چار فوجی زخمی

جمعہ کو سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس میں فوج کے چار جوان زخمی ہو گئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس میں فوج کے چار جوان زخمی ہو گئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

وائٹ نائٹ کور نے ٹویٹ کرکے انکاؤنٹر کی جانکاری دی ہے۔ وائٹ نائٹ کور کے مطابق کشتواڑ کے چترو میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد ہندوستانی  فوج اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ اس دوران ملی ٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ اس دوران فوج کے چار جوان زخمی ہوئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔

11 ستمبر کو دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔

اس سے قبل 11 ستمبر کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ کے بالائی علاقوں میں ایک تصادم میں جیش محمد (JeM) تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ حکام کے مطابق مقابلے کے مقام سے دوملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ دونوں پاکستان کے رہنے والے تھے۔ یہی نہیں، ان کے پاس سے ایک M-4 کاربائن، ایک اے کے رائفل، ایک پستول اور بڑی مقدار میں گولہ بارود اور کھانے پینے کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔