Urdu Conclave 2026

Kishtwar

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جان کی قیمت کوئی نہیں لگا سکتا لیکن متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور انہیں امداد پہنچانے کا کام بھی جاری ہے۔ نقصان کا مکمل اندازہ فی الحال ممکن نہیں لیکن ہماری ترجیح لوگوں کی جان بچانا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا:"46 لاشیں پہلے ہی برآمد کی جا چکی ہیں اور انہیں سرکاری طور پر مردہ قرار دیا جا چکا ہے۔ یہ سوچ کر ہی خوف آتا ہے کہ کتنے لوگ ابھی بھی ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں یا ان 15 جان لیوا سیکنڈز میں بہہ گئے ہوں گے۔"

عمر عبداللہ نے کہا کہ: "ریسکیو آپریشن میں فوج، این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، پولیس اور انتظامیہ سرگرمی سے کام کر رہے ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن بھی زمین پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔"

جمعرات کے روز کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے کے بعد سیلاب آگیا۔ مقامی ایم ایل اے سنیل شرما نے بتایا کہ یہ واقعہ اس جگہ پیش آیا جہاں شری مچل یاترا کے لیے چار پہیہ گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور کئی عارضی دکانیں لگی ہوئی ہیں۔ اے ڈی سی کشتواڑ کے مطابق شری مچل یاترا کو اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جموں کے کشتواڑکے چشوتی علاقے میں بادل پھٹنے سے زبردست نقصان کی اطلاع ہے۔ کشتواڑکے ڈپٹی کمشنرپنکج شرما نے بتایا کہ کشتواڑ کے چشوتی علاقے میں اچانک سیلاب آگیا ہے۔

جمعہ کی دیر رات دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں فوجیوں کی شناخت 19 راشٹریہ رائفلز (RR) کے کانسٹیبل ہرمندر سنگھ اور لانس نائک پریت پال سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

آپریشن کو ’آپریشن تراشی‘ کا نام دیتے ہوئے، ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج صبح کشتواڑ کے چٹرو میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران، دہشت گردوں کا سامنا ہوا۔‘‘ اضافی نفری کو شامل کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ہفتہ کے روز بانڈی پورہ ضلع میں آرمی ٹرک سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گرا۔ اس حادثے میں ہندوستانی فوج کے چار جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ تین دیگر فوجی زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جموں و کشمیر بی جے پی کے میڈیا کنوینر ساجد یوسف شاہ نے کہا، میں نذیر احمد اور کلدیپ کمار کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، جنہیں کشتواڑ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں نے اغوا کر کے ہلاک کر دیاہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کی روح کو سکون ملے۔

جمعہ کو سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دوران دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس میں فوج کے چار جوان زخمی ہو گئے۔ آپریشن اب بھی جاری ہے۔