Bharat Express

علاقائی

پہلے مرحلے میں پلوامہ کی 4، شوپیاں کی 2، کولگام کی 3، اننت ناگ کی 7، رامبن کی 2، کشتواڑ کی 3 اور ڈوڈہ ضلع کی 3 نشستوں پر ووٹنگ کے بعد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی۔

این پی ایس واتسلیہ قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) کی ایک بدلی ہوئی شکل ہے جو نابالغوں کے لیے وضع کی گئی ہے، یہ اسکیم والدین یا سرپرستوں کو اپنے بچوں کے لیے ایک سرمایہ کاری کھاتہ کھولنے کا راستہ فراہم کرتی ہے اور اس میں باقاعدگی سے وہ اپنا شرح تعاون جمع کر سکتے ہیں۔

پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے بدھ (18 ستمبر) کو جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا  ۔ ووٹنگ سینٹر سے باہر آنے کے بعد انہوں  نے اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔

اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج غازی آباد میں ہیں۔ غازی آباد کے رام لیلا میدان سے انہوں نے راہل گاندھی اوراکھلیش یادوپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے کسی کا بھلا نہیں کیا ہے، صرف لوٹ کی ہے۔

سی ایم ممتا نے کہا کہ اگر ان ڈیموں کو صاف کیا جاتا تو دو لاکھ کیوسک اضافی پانی جمع ہو سکتا تھا۔ ممتا نے کہا کہ پانی چھوڑنے کی یہ کارروائی پہلے سے منصوبہ بند ہے اور مغربی بنگال کو مشکل میں ڈالنے کے لیے کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے یہ بھی کہا، "یہ اپوزیشن کے لوگ ہندو مسلم اور ذات پات کی سیاست کرکے لوگوں کو آپس میں الجھانے کا کام کرتے ہیں، تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں تناؤ پھیلے، اس لیے لوگو یہ بات  ذہن میں رکھیں کہ دو تین ماہ بعد انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔."

معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے اس کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اس معاملے میں تفتیش کے دوران اندرا پورم پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر واقعہ کو انجام دینے والے 37 سالہ ڈرائیور کو 16 ستمبر کو بدھ چوک، وسندھرا کے قریب سے گرفتار کیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کواپوزیشن لیڈرراہل گاندھی پرحملہ کرنے کے لئے آر ایس ایس اوربی جے پی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کے خلاف مسلسل ناشائستہ، پر تشدد اورغیرانسانی بیانات سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ایک منظم اورمنصوبہ بند مہم ہے۔

انجینئر رشید نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ ووٹر نریندر مودی کے نئے کشمیر کے نعرے کو مسترد کر دیں گے۔ وہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کی منافقت کو مسترد کر دیں گے۔

اسد الدین اویسی نے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا، 'مودی اور شاہ کو اگرچھوڑدیا جائے تو کسی بھی سیاسی جماعت کے لئے متواترانتخابات  کرانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔