Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 پر ایک مسافر نے ایئر انڈیا کے پائلٹ پر مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزم پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نو مقررہ قومی ورکنگ صدر نتن نبین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان کا تنظیمی تجربہ پارٹی کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھارامیا نے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی قسم کا 2.5 سالہ سمجھوتہ نہیں ہوا تھا اور وہ اپنی حکومت کی پوری مدت مکمل کریں گے۔

دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں ہفتہ کی صبح موسم نے خطرناک رخ اختیار کر لیا۔ شدید کہر کے باعث حدِ نگاہ تقریباً صفر کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا اندازہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح (اے کیو آئی) بھی کئی علاقوں میں 400 سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مہاراشٹر کے ضلع یوت مال سے ایک ایسا چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے انتظامیہ سے لے کر سیاسی حلقوں تک سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ یہاں محض 1500 کی آبادی والے ایک چھوٹے سے گاؤں شیندور سنی میں صرف تین مہینوں کے دوران 27 ہزار 397 بچوں کی پیدائش کا اندراج کر دیا گیا۔

آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ اور دیگر متعلقہ مقدمات میں ملزم بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی سمیت دیگر کو راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے رابڑی دیوی اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی ٹرانسفر عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ان کے خلاف جاری مقدمات بدستور موجودہ خصوصی جج کی عدالت میں ہی چلتے رہیں گے۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے اختتام سے قبل جمعرات کو شانتِی بل 2025 کی منظوری کو حکومت ہند نے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اہم قانون کے پاس ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کے تکنیکی اور توانائی کے مستقبل کے لیے ایک ”تبدیلی ساز لمحہ“ بتایا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنڈت رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خاں اور روشن سنگھ کو ان کے بلِدان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا ہےاور ان کی قربانی کو احترام کے ساتھ یاد کیا۔

یوم عالمی حقوق اقلیت پر NCMEIکے چیئرمین، ایک ممتاز سرجن اور ایک تعلیمی رہنما نے مساوات اور شمولیت کے آئینی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم مودی 20 دسمبر کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے راناگھاٹ میں صبح تقریبا 11:15 بجے قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم تقریبا 3200 کروڑ روپے کے دو نیشنل ہائی وے پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔