Congress new political strategy in UP: اتر پردیش میں کانگریس کی نئی سیاسی تیاری، نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست میں 17 بڑی ریلیاں
اتر پردیش کی سیاست میں کانگریس ایک بار پھر خود کو مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف عمل نظر آرہی ہے۔ آنے والے پنچایت انتخابات اور 2027 کے اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹی نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
Assam Train Accident: آسام میں ریل حادثہ: ہاتھیوں کے جھُنڈ سے ٹکرائی راجدھانی ایکسپریس، سات ہاتھی ہلاک
آسام میں راجدھانی ایکسپریس ایک ہاتھیوں کے جھُنڈ سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں سات ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ہاتھی کا بچہ شدید طور پر زخمی ہوا ہے، جس کا محکمہ جنگلات کی جانب سے علاج کیا جا رہا ہے۔ اس حادثے میں کسی بھی مسافر کو جانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم سات ہاتھیوں کی موت نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔
Hijab Controversy, Mayawati advised to Nitish Kumar: ’ذاتی طور پر مداخلت کرکے معافی مانگیں نتیش کمار‘ مسلم خاتون ڈاکٹر کے حجاب کھینچے کے معاملے پر مایاوتی کی بہار کے وزیر اعلیٰ کو نصیحت
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ خاتون کا حجاب کھینچنے کے معاملے پر بی ایس پی سپریمو اور یو پی کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نےاپنی سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نتیش کمار سے فوری طور پر معافی کی نصیحت کی ہے۔
PM Modi Bengal Visit: گھنے کہرے کے باعث مغربی بنگال میں نہیں اتر سکا وزیر اعظم مودی کا ہیلی کاپٹر، پروگرام میں تبدیلی
مغربی بنگال کے نادیہ ضلع کے طاہر پور میں گھنے کہرے کے باعث وزیر اعظم مودی کا ہیلی کاپٹر زمین پر نہیں اتر سکا، جس کے نتیجے میں پروگرام میں تبدیلی کرنی پڑی۔ وزیر اعظم مودی ہفتہ کی صبح طاہر پور ہیلی پیڈ پر مختلف سرکاری پروگراموں اور ایک سیاسی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے پہنچنے والے تھے۔
PM Modi Assam Visit: وزیر اعظم مودی آج گوہاٹی ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا کریں گے افتتاح، 15,600 کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے اعلان
وزیر اعظم مودی آج گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ بوردولوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے نیچر-تھیم ٹرمینل کا افتتاح کریں گے اور تقریباً 15,600 کروڑ روپے مالیت کی اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ یہ دورہ 20 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران ریاست کی اقتصادی اور انفراسٹرکچر ترقی کو مزید فروغ دینے کے اقدامات سامنے آئیں گے۔
UP Digital Library: دیہی نوجوانوں کے لیے خوشخبری: اتر پردیش کی 11 ہزار سے زائد پنچایتوں میں ہائی ٹیک ڈیجیٹل لائبریریاں ہوں گی قائم
اتر پردیش کے دیہی علاقوں میں رہنے والے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ریاستی حکومت نے ایک تاریخی اور انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ریاست کی 11,350 گرام پنچایتوں میں جدید سہولیات سے لیس ہائی ٹیک ڈیجیٹل لائبریریاں قائم ہوں گی، جہاں تعلیم اور مسابقتی امتحانات کی تیاری کے تمام وسائل مفت دستیاب ہوں گے۔
Azam Khan sleeping on the floor in jail: جیل میں فرش پر سو رہے ہیں اعظم خان؟ ایس پی لیڈر کے جیل انتظامیہ اور یوگی حکومت پر سنگین الزام
سابق لوک سبھا امیدوار اور اعظم خان کے بیحد قریبی ساتھی عاصم راجہ نے جیل میں قید اعظم خان کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال کی عمر میں بھی سینئر لیڈر کو اس شدید سردی میں فرش پر سونے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
Gold-Silver Price: سونے کی قیمتوں میں استحکام، لیکن چاندی نے لگائی لمبی چھلانگ؛ جانیے آپ کے شہر میں آج کی تازہ قیمتیں
سرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم بنی ہوئی ہیں، تاہم چاندی کے داموں میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ دہلی میں جہاں سونا گزشتہ روز کے دام پر ہی فروخت ہو رہا ہے، وہیں چاندی کی قیمت 2.14 لاکھ روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
BSNL affordable recharge plan: سستا ریچارج ہوا مہنگا! بی ایس این ایل نے خاموشی سے اپنے پاپولر پلانز کی کم کر دی ویلیڈیٹی، چیک کریں نئی فہرست
بی ایس این ایل نے اپنے سستے پری پیڈ پلان کی ویلیڈیٹی کم کر دی ہے۔ اس پلان میں 3 جی بی ڈیٹا اور 200 منٹ کی کالنگ دی جا رہی ہے، تاہم حد پوری ہونے کے بعد صارفین کو زیادہ چارج ادا کرنا ہوگا۔
Pilot assault passenger: دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامہ، مسافر کا ایئر انڈیا کے پائلٹ پر مارپیٹ کا الزام، ڈیوٹی سے کیا برخواست
دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 پر ایک مسافر نے ایئر انڈیا کے پائلٹ پر مارپیٹ کا الزام عائد کیا ہے۔ ایئرلائن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزم پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا ہے اور معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔





