Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

یہ ملاقات این ڈی اے کی بہار اسمبلی انتخابات میں تاریخی کامیابی کے پس منظر میں ہوئی۔ نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت اور رہنمائی میں نہ صرف ملک بلکہ بہار بھی مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور اس دوران ترقی یافتہ بہار کے اہداف سے متعلق قیمتی رہنمائی بھی حاصل ہوئی۔

بھارت کے الیکٹرانکس شعبے میں تیزی سے ہو رہی ترقی نے خواتین کے لیے بڑے پیمانے پر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنَو نے پیر کے روز کہا کہ یہ شعبہ خاص طور پر خواتین کے لیے بلیو کالر ملازمتوں کا ایک مضبوط ذریعہ بن کر ابھرا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بی جے پی پرآئندہ اسمبلی الیکشن سے پہلے مسلم ووٹوں کو تقسیم کرنے اور ووٹرلسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پیسوں کی بدولت یہ سب کررہی ہے اور اس سازش میں الیکشن کمیشن بھی شامل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کو ملک سے ختم کرکے ہی دم لوں گی۔

بی جے پی کے ترجمان سید شاہنواز حسین نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور وزیراعظم مودی کے درمیان حالیہ ملاقات کو نہایت مثبت اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی اے کی حکومت بننے کے بعد یہ نتیش کمار کا پہلا دورۂ دہلی تھا اور مرکزی حکومت بہار کی ترقی کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”مرکزی حکومت کا خزانہ بہار کے لیے کھلا ہے“ اور ریاست کو ترقی کے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دعویٰ کیا کہ جیسے جیسے تفتیش آگے بڑھے گی، سماج وادی پارٹی سے وابستہ افراد کے روابط سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے بھی اس معاملے کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت چلانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سخت لہجے میں کہا: ’’اس معاملے میں کوئی بھی ملزم بچ نہیں پائے گا۔ اور فکر نہ کریں، جب وقت آئے گا تو بلڈوزر کارروائی کی تیاری بھی کی جائے گی۔ اُس وقت شکایت مت کیجیے گا۔‘‘

اتراکھنڈ میں جنگلاتی اراضی پر بڑھتے ہوئے غیر قانونی قبضوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت اور متعلقہ افسران کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی تشویشناک اور حیران کن ہے کہ حکام اپنی آنکھوں کے سامنے جنگلاتی زمین پر قبضوں کو خاموشی سے دیکھتے رہے۔

پنجاب کے پٹیالہ میں سابق آئی جی امرسنگھ چہل گھرپرزخمی حالات میں ملے ہیں۔ جائے حادثہ سے آن لائن ٹھگی کی وجہ اقتصادیون پریشانیوں کا ذکرکرنے والا ایک نوٹ ملا ہے۔ اہل خانہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے مبینہ طورپرخود کو گولی ماری ہے۔

سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں نابالغ بچی کی دوبارہ گواہی کرانے سے انکار کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ کے حکم کو منسوخ کر دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس کے ساتھ ہی ٹرائل میں غیر ضروری تاخیر پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکز کی حکومت ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مزید آسان، تیز اور ہمہ گیر بنانے کی سمت میں ایک اور بڑا قدم اٹھانے کی تیاری میں ہے۔ اب تک فاسٹ ٹیگ کا استعمال صرف ٹول پلازوں پر بغیر رکے ٹول ٹیکس ادا کرنے تک محدود تھا، لیکن آنے والے وقت میں یہ نظام کئی دیگر سہولیات کی ادائیگی کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔

اروناچل پردیش کے دارالحکومت اِیٹانگر میں ہوئے بلدیاتی انتخابات اور پی پی اے کے انتخابات میں بی جے پی نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر وزیر اعظم مودی نے ریاست کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلسل کام کرتے رہنے اور ریاستی ترقی کے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔