Bharat Express

علاقائی

سپریم کورٹ نے سمیرشرد کلکرنی کے خلاف چل رہی ٹرائل پر روک لگا دی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پایا کہ شرد کلکرنی کے خلاف یواے پی اے کی دفعہ 45 کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں ملی تھی۔

اروندر سنگھ لولی نے اتوار کو دہلی پردیش کانگریس صدر عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ اسی کے بعد سے نئے چہرے سے متعلق قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی۔

ارجن موڈھ واڈیا نے کہا کہ ان کے مخالف بھی اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ وہ ہرکسی کی رائے کو نہ صرف اہمیت دیتے ہیں بلکہ اسے پورا کرنے کے لئے ایمانداری سے کوشش بھی کرتے ہیں۔

پی ایم مودی نے لڑکی سے کہا، "آپ اس پر اپنا نام اور پتہ لکھیں۔ میں آپ کو خط ضرور لکھوں گا۔‘‘ پی ایم مودی کے اس انداز کو دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں کی بھیڑ مودی-مودی کے نعرے لگانے لگی۔

پرجّول ریونّا کے سیکس اسکینڈل معاملے میں جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی نے پرجّول ریونّا کو معطل کردیا ہے۔ اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا نے بیان دیا ہے۔ انہوں نے بھتیجے پرجّول کے معاملے سے پوری فیملی کو الگ کرلیا ہے اور اسے پرجّول کا ذاتی معاملہ بتایا ہے۔

کیجریوال کی طرف سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی نے اس کے جواب میں کہا کہ، "ہم نے ضمانت کی عرضی داخل نہیں کی ہے کیونکہ گرفتاری 'غیر قانونی' ہے اور دفعہ 19 (منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون) کا دائرہ بہت وسیع ہے۔

پیر کو اس رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے 'یوپی الیکشن واچ ADR' کے چیف کنوینر سنجے سنگھ نے کہا کہ انتخابات کے تیسرے مرحلے کے 100 میں سے 46 یعنی 46 فیصد امیدوار کروڑ پتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق منگل کو درجہ حرارت ایک سے دو ڈگری تک گرے گا۔ 2 مئی کے بعد دوبارہ درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔ 5 مئی تک درجہ حرارت میں پانچ ڈگری تک اضافے کی توقع ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جرم کی شیطانی نوعیت اور یہ حقیقت کہ متاثرہ لڑکی مجرم کی بیٹی تھی اور اس کی دیکھ بھال اور تحفظ میں تھی، مجرم کے ذاتی حالات سے کہیں زیادہ ہے۔ اسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اتراکھنڈ ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق دیویا فارمیسی کا لائسنس اس کی مصنوعات کی تاثیر کے بارے میں بار بار گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے پر روک دیا گیا ہے۔